اسلام آباد میں وزارت خارجہ کے دفتر میں بدھ کو مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کا وزارت خارجہ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔
مصری وزیر خارجہ کا استقبال نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کیا۔ مصری وزیر خارجہ پاکستان کے اعلیٰ حکام کے ساتھ اہم دوطرفہ مشاورتی اجلاس کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم اور وسیع کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مصر، اردن اور سعودی عرب کا تاریخی دورہ: دفاعی تعاون اور انٹیلی جنس اشتراک پر اہم پیشرفت
مصر کے وزیر خارجہ گزشتہ شب سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے تھے۔
Egyptian Foreign Minister Dr. Badr Abdelatty arrived at the Ministry of Foreign Affairs. He was recieved by Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50. He will hold important bilateral consultations. @MFAEgypt pic.twitter.com/rg6TmhWaVk
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) November 30, 2025
دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور مصر کے تاریخی برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔














