فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مصر، اردن اور سعودی عرب کا تاریخی دورہ: دفاعی تعاون اور انٹیلی جنس اشتراک پر اہم پیشرفت

منگل 28 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مصر، اردن اور سعودی عرب کا حالیہ دورہ کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی شاندار مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ان اہم عرب ممالک کے دوروں کے دوران فیلڈ مارشل نے انسدادِ دہشتگردی، دفاعی تعاون اور انٹیلی جنس اشتراک کے امور پر تفصیلی بات چیت کی۔

مزید پڑھیں: بلوچستان کو امن و استحکام کا گہوارہ بنانے کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تربت

مصر، اردن اور سعودی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور خطے کے استحکام میں ان کے کردار پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

فیلڈ مارشل کا یہ دورہ مسلم ممالک کے مابین عسکری اتحاد اور یکجہتی کی مضبوط علامت قرار دیا جا رہا ہے۔ ان دوروں کے نتیجے میں پاکستان کا خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ سلامتی کے لیے کلیدی کردار مزید نمایاں ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: واشنگٹن پوسٹ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ کو پاک امریکا تعلقات میں نئی جہت قرار دیدیا

آرمی چیف کی فعال عسکری سفارتکاری نہ صرف پاکستان کے عالمی وقار میں اضافہ کا باعث بنی ہے بلکہ ’معرکہ حق‘ کے بعد کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کے ذریعے پاکستان ایک مضبوط اور باوقار تشخص کے ساتھ عالمی افق پر ابھر رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسحاق ڈار کی عراقچی، لاوروف سمیت دیگر وزرائے خارجہ سے خوشگوار ملاقات

پاکستان ویمنز ایشیا کپ کے لیے تیار، جارحانہ کرکٹ کھیلنے کا عزم

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ: عمران خان کی بشریٰ بی بی و اہلخانہ سے ملاقات، بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے کا حکم

سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کی اہم کامیابی ہے، سرفراز بگٹی

چین اور نیپال کی سرحد پر تباہ کن سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئیں

ویڈیو

پانی کو سیاسی مقاصد یا دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ناقابلِ قبول ہے، وزیراعظم شہباز شریف

گھر میں پودے لگائیں، کچرا بیچیں، پنجاب حکومت سے ہزاروں روپے حاصل کریں

لانگ مارچ کے لیے چندہ اصل میں عوام کے جیبوں پر ڈاکا ہے، پشاور کے شہری حکومت پر برس پڑے

کالم / تجزیہ

خیبرپختونخوا کے زیادہ تر مریض علاج کروانے پمز کیوں آتے ہیں؟

پاکستان ہاکی کا زوال کیسے ختم ہوگا؟

سلام سسٹر رضیہ نورین!