تامل ناڈو میں 2 مسافر بسوں میں تصادم، 11 افراد ہلاک، 60 زخمی

اتوار 30 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ضلع سیواگانگا میں کومنگوڈی کے قریب 2 سرکاری مسافر بسوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ پلہ یار پٹّی سے تقریباً 5 کلومیٹر دور تروپتّور کے علاقے میں پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: بس میں آگ لگنے سے 25 افراد ہلاک، متعدد زخمی

تامل ناڈو پولیس چیف نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ مقامی افراد اور بس میں سوار مسافروں نے اپنی مدد آپ کے تحت متعدد زخمیوں کو ملبے سے نکالا۔

حادثے کا شکار ہونے والی ایک بس ترپور سے کارائیکوڈی جا رہی تھی جبکہ دوسری بس کارائیکوڈی سے ڈنڈگل کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ جائے حادثہ کی تصاویر میں ایک بس کے ڈرائیور کی سائیڈ مکمل طور پر تباہ دکھائی دی، جبکہ ویڈیوز میں لاشیں زمین پر قطار میں رکھی ہوئی نظر آئیں۔ ایک خاتون کو بس کی اگلی جانب سے چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ ایک دیگر خاتون زمین پر بیٹھی پیشانی سے خون بہتے ہوئے دکھائی دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیلٹا ایئر لائنز کے طیارے کو شدید طوفانی جھکڑ کا سامنا، 25 مسافر زخمی، ہنگامی لینڈنگ

ایمرجنسی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا،  حادثے کی وجوہات جانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ یہ حادثہ جنوبی تامل ناڈو میں ایک ہفتے کے اندر بسوں کے مابین ہونے والا دوسرا بڑا حادثہ ہے۔ گزشتہ ہفتے تنکاسی ضلع میں 2 پرائیویٹ بسوں کے ٹکرانے سے 6 افراد ہلاک ہوئے تھے، اور ابتدائی تحقیقات میں تیز رفتاری کو ممکنہ وجہ قرار دیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی