کراچی پولیس کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 14 ملزمان گرفتار

پیر 1 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی پولیس نے شہر میں بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد جبکہ 14 ملزمان گرفتار کر لیے ہیں۔

کراچی پولیس آفس میں صوبائی وزیر داخلہ، قانون و پارلیمانی امور ضیاالحسن لنجار، صوبائی وزیر ایکسائز ٹیکسیشن و نارکوٹیکس مکیش کمار چاولہ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 508 کلو منشیات برآمد کی ہیں، جن میں 468 کلو چرس اور 40 کلو آئس شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 72 ملزمان گرفتار

حکام کے مطابق کارروائیاں گلستانِ جوہر اور پاک کالونی میں کی گئیں، جن کے دوران 14 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کا تعلق بلوچستان سے ہے اور یہ ملزمان اس سے قبل بھی منشیات فروشی کے مقدمات میں گرفتار ہو چکے ہیں۔

صوبائی وزیر داخلہ ضیاالحسن لنجار نے بتایا کہ صوبے میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائی کے لیے نارکوٹکس فورس بھی قائم کی گئی ہے، جس کی کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔ نئی فورس منشیات کے نیٹ ورکس کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے: بحیرۂ عرب میں پاک بحریہ کی بڑی کارروائی، 130 ملین ڈالر مالیت کی منشیات ضبط

پریس کانفرنس میں مزید بتایا گیا کہ سیف الرحمان کے گھر سے بھی 50 کلو منشیات برآمد ہوئی ہے، جبکہ گرفتار ملزم جاوید رشید، جو اے ای ٹی او ہے، کے خلاف پہلے ہی انکوائری چل رہی تھی۔

حکام نے کہا کہ شہر کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب میں رمضان: ثقافت، روحانیت اور یکجہتی کو سمجھنے کا بہترین موقع

پاک افغان سرحد پر کشیدگی: چمن میں ایمرجنسی نافذ، طبی مراکز ہائی الرٹ

پنجاب سیف جیلز پراجیکٹ اور ملاقات ایپ کیا ہے؟

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

سعودی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، پاک افغان کشیدگی پر تبادلہ خیال

ویڈیو

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، افغان چوکیوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟