بھارتی پوسٹ آفس عملے کی ’پارسل ڈیلیوری‘، عوام حیران رہ گئے

پیر 1 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک مسافر کے کیمرے میں قید ویڈیو میں انڈین پوسٹ کے عملے کو ریلوے ٹریک پر پارسل پھینکتے ہوئے دکھایا گیا جس نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان پوسٹ نے عوامی سہولت کے لیے کیا بڑا فیصلہ کیا؟

ویڈیو میں ایک شخص ہنسنے کو روکتے ہوئے عملے کو قطار در قطار پارسل پھینکتے دیکھتا ہے اور اسے ریکارڈ کرتا ہے۔

مسافر نے کہا کہ انڈین پوسٹ کا کام پارسل کی بروقت اور محفوظ ڈلیوری ہے لیکن اس طرح ٹریک پر پھینکنے کا عمل انتہائی صدمہ دہ ہے۔

ویڈیو میں مسافر نے خطرے کی نشاندہی کی اور بتایا کہ ان میں سے کچھ پارسل مہنگی چیزیں، جیسے نئے اسمارٹ فون بھی ہو سکتے ہیں۔ اس نے عملے کے بے احتیاط رویے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

انڈیا پوسٹ کی جانب سے ویڈیو پر ردعمل میں کہا گیا کہ ہم اس ویڈیو میں دکھائے جانے والے واقعے پر مخلصانہ افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ معاملے کو نوٹس میں لیا گیا ہے اور ضروری کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیے: بوتل کو لفافہ، سمندر کو پوسٹ بکس بنانے والے حساس افراد کے خوبصورت پیغامات

ڈاکخانے کا مزید کہنا تھا کہ ہم تمام مراسلات کے محفوظ ہینڈلنگ کے لیے پرعزم ہیں۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی شدید تنقید

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے سخت ردعمل دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ عملے کا رویہ انتہائی افسوسناک ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Raja Pansari (@rajapansari_aa)

دوسرے نے کہا کہ یہ نگرانی کی کمی اور سخت سزا نہ ہونے کا نتیجہ ہے۔

مزید پڑھیں: جرمنی کا صدیوں پرانا شاہ بلوط کا درخت پریمیوں کا پیغام رساں کیسے بنا؟

یہ واقعہ انڈین پوسٹ کے عملے کی بدانتظامی اور سوشل میڈیا پر صارفین کی بڑھتی ہوئی حساسیت کی عکاسی کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp