وزیر اعظم کے وژن ’ڈیجیٹل پاکستان‘ کے تحت 9 نئے ٹیلی کام منصوبوں کی منظوری

بدھ 3 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یونیورسل سروس فنڈ نے وزیراعظم کے وژن ’ڈیجیٹل پاکستان‘ کے حوالے سے ایک اور سنگ میل عبور کرنے کی تیاری کرتے ہوئے 9 نئے ٹیلی کام منصوبوں کی منظوری دی ہے جن کی کل لاگت 13.05 ارب روپے ہے۔

یو ایس ایف بورڈ نے جن 9 منصوبوں کی منظوری دی ہے ان کے تحت ملک کے 11 اضلاع کے 178 ٹاؤنز/ یونین کونسلز اور 753 دیہاتوں میں تقریباً 5.55 ملین غیر خدمات یافتہ اور کم خدمات یافتہ شہریوں کو ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ اور وائس سروس فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کے نئے دور کا آغاز، ٹیلی کام انفراسٹرکچر لگانے کی فیس کا بھی خاتمہ

جس سے دیہی آبادی کو ڈیجیٹل معیشت میں حصہ لینے اورعالمی ڈیجیٹل دنیا سے جڑنے میں مدد ملے گی۔

منظور شدہ منصوبوں میں 2 اہم پروجیکٹس شامل ہیں، پہلے ’نیکسٹ جنریشن براڈبینڈ سروسز برائے پائیدار ترقی‘ کے تحت 6 منصوبے سات اضلاع کے 753 دیہاتوں میں 1,267,225 افراد کو ہائی اسپیڈ براڈبینڈ اور وائس سروس فراہم کریں گے۔

دوسرے ’آپٹیکل فائبر نیٹ ورک ایکسپینشن‘ کے 3 منصوبے 4 اضلاع کے 178 ٹاؤنز/یونین کونسلز میں 1,428 کلومیٹر فائبر کیبل بچھائیں گے، جس سے 4,292,639 افراد کو کنیکٹیویٹی فراہم ہوگی۔

یہ نئے منصوبے یونیورسل سروس فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 101 ویں اجلاس میں باقاعدہ طور پر منظور کیے گئے، جس کی صدارت یو ایس ایف بورڈ کے چیئرمین اور سیکرٹری آئی ٹی و ٹیلیکمیونیکیشن ضرار ہشام خان نے کی۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں ٹیلی کام نگرانی کا نظام قانونی اور عالمی معیار کے مطابق ہے، پی ٹی اے

اجلاس میں چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان، رکن ٹیلی کام جہانزیب رحیم، آزاد بورڈ ارکان محمد یوسف اور محترمہ ایلا مجید، چیف ایگزیکٹو آفیسر یو ایس ایف چوہدری مدثر نوید اور دیگر سینئر اہلکار بھی موجود تھے۔

بورڈ نے شفاف اور سخت جانچ کے بعد منصوبے مختلف سروس پرووائیڈرز کو تفویض کیے، جس میں کم از کم معیار پر پورا اترنے والے بولی دہندگان کا انتخاب کیا گیا۔

مزید پڑھیں: حکومت اسمارٹ فونز اور ٹیلی کام خدمات پر عائد کردہ ٹیکس پر نظرثانی کرے، جاز سی ای او

چیئرمین یو ایس ایف زارار ہشام خان نے ملک بھر میں موبائل ٹاورز اور بیس ٹرانسیور اسٹیشنز کی فائبرزیشن کو بڑھانے کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس ضمن میں یو ایس ایف کو مرکزی کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔

انہوں نے حکومت کی پختہ وابستگی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلیکمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ کے وژن کے مطابق دیہی آبادی کو معیاری کنیکٹیویٹی فراہم کر کے شہری اور دیہی کمیونٹیز کے درمیان ڈیجیٹل خلا کو ختم کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان: ٹیلی کام مشینری کی درآمدات میں 10 ماہ کے دوران 68 فیصد کمی ریکارڈ

چیئرمین نے یو ایس ایف کے دیہی کمیونٹیز کو بااختیار بنانے میں کردار کو سراہا اور کہا کہ کنیکٹیویٹی ڈیجیٹل ترقی اور آئی ٹی سیکٹر کی اہم کلید ہے۔

انہوں نے خاص طور پر یو ایس ایف کی آئی ٹی انڈسٹری، فری لانسرز، اور صحت و تعلیم کی خدمات میں معاونت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

مزید پڑھیں: گیس چوری کا معاملہ: ٹیلی کام کمپنی جاز کا سوئی ناردرن گیس کو 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

واضح رہے کہ اب تک یو ایس ایف کے منصوبوں کے ذریعے تقریباً 39.4 ملین دیہی آبادی کو براڈبینڈ، وائس اور فکسڈ لائن سروسز فراہم کی جا چکی ہیں۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر یو ایس ایف چوہدری مدثر نوید نے بورڈ ممبران کو نئے منصوبوں کی تفصیلات پیش کیں، شفاف بولی کے عمل کی وضاحت کی اور متوقع مثبت اثرات پر روشنی ڈالی۔

مجموعی طور پر یہ منصوبے 13.05 ارب روپے سے زائد لاگت کے حامل ہیں اور جغرافیائی طور پر ملک کے مختلف حصوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیض حمید اب عمران خان کے خلاف گواہی دیں گے، فیصل واوڈا

پی ٹی آئی صوبے میں ایسے حالات پیدا کر رہی ہے جو گورنر راج کی راہ ہموار کرسکتے ہیں، بلاول بھٹو

وزیراعظم شہباز شریف کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

کورونا وبا: انسانیت بیچین تھی لیکن سمندری مخلوق نے سکھ کا سانس لیا

9 مئی فوج کے سینے میں زخم، فیض حمید کی سزا آنے والے فیصلوں کی ابتدا ہے، عمار مسعود

ویڈیو

کوئٹہ میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے سفری سہولت کا آغاز، گرین بس منصوبے میں پنک بسوں کا اضافہ

فیض حمید کو سزا، اگلا کون؟ عمران خان سے متعلق بڑی پیشگوئی

خضدار کی سلمٰی جو مزدوری کی کمائی سے جھونپڑی اسکول چلا رہی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں

تہذیبی کشمکش اور ہمارا لوکل لبرل