پاکستان میں ٹیلی کام نگرانی کا نظام قانونی اور عالمی معیار کے مطابق ہے، پی ٹی اے

منگل 9 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے واضح کیا ہے کہ ملک میں ٹیلی کام اور انٹرنیٹ نگرانی کا عمل نہ تو کوئی استثنائی ہے اور نہ ہی غیر قانونی، بلکہ یہ عالمی سطح پر رائج اور تسلیم شدہ قانونی روایت کا حصہ ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق جدید نگرانی کے نظام جیسے LIMS اور WMS 2.0 دنیا بھر میں استعمال کیے جاتے ہیں اور یہ ریاستی سلامتی، جرائم کی روک تھام اور انسدادِ دہشتگردی کے لیے ایک معمول کا قانونی طریقہ کار ہے۔

پاکستان میں بھی اس حوالے سے مناسب قوانین اور قواعد و ضوابط موجود ہیں جو اس عمل کو من مانے یا غیر شفاف ہونے سے روکتے ہیں۔ پی ٹی اے نے بتایا کہ پاکستان میں نگرانی کے لیے قانونی بنیادیں واضح ہیں:

مزید پڑھیں: پی ٹی اے نے مبینہ ڈیٹا لیک کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا

ٹیلی کام پالیسی 2015 کے تحت پی ٹی اے کو غیر قانونی مواد، کمیونیکیشن اینالسز، ویب اینالسز اور گرے ٹریفک مانیٹرنگ کے لیے ٹیکنالوجی نصب کرنے کا اختیار ہے۔

پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA) 2016، سیکشن 37 کے مطابق غیر قانونی مواد کو ہٹایا یا بلاک کیا جا سکتا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ 1996، سیکشن 54(3) وفاقی حکومت کو انٹرنیٹ خدمات معطل کرنے کا اختیار دیتا ہے۔

اسٹَیچیوٹری ریگولیٹری آرڈر (SRO) 1005 (I)/2024، وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے 8 جولائی 2024 کے نوٹیفکیشن کے مطابق، وفاقی حکومت کالز اور پیغامات انٹرسیپٹ کرنے اور ان کا سراغ لگانے کی مجاز ہے۔

مزید پڑھیں: سیکریٹری پی ٹی اے کو عدالتی کارروائی کی وارننگ

عالمی مثالوں کا حوالہ دیتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا کہ بھارت میں ٹیلی کام ایکٹ 2023، آئی ٹی ایکٹ 2000، اور CMS و LIM سسٹمز فعال ہیں جبکہ امریکا میں FISA سیکشن 702، برطانیہ میں Investigatory Powers Act 2016 اور چین میں گریٹ فائر وال اور ڈیجیٹل آئی ڈی قانون نگرانی کو ادارہ جاتی شکل دیتے ہیں۔

پی ٹی اے نے مؤقف اپنایا کہ بعض سیاسی حلقے، خصوصاً تحریک انصاف، عوامی لاعلمی کا فائدہ اٹھا کر نگرانی کے قانونی اور عالمی معمول کو استثنائی بنا کر پیش کرتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کا نگرانی کا نظام مکمل طور پر قانونی، ریگولیٹڈ اور عالمی معیار کے مطابق ہے۔
ا

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں