اسلام آباد صوبوں سے اختیارات واپس لینا چاہتا ہے، ہم اپنے حقوق کا دفاع کریں گے، بلاول بھٹو

بدھ 3 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم اور صوبائی حقوق کا دفاع آج کے دور کی سب سے بڑی ضرورت ہے، کیونکہ انہی اختیارات کے تحت صوبوں میں صحت اور عوامی فلاح کے بڑے منصوبے ممکن ہوسکے ہیں۔

ایس آئی یو ٹی کے نئے یونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسلام آباد چاہتا ہے کہ صوبوں کا تعلیم اور آبادی کنٹرول کا اختیار واپس لے لیا جائے، اور جب آپ کسی سے اختیار واپس لیتے ہیں تو اس کے اثرات ضرور مرتب ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم پاس ہوچکی، 28ویں ترمیم کی بات کریں، سینیٹر فیصل واوڈا کا دعویٰ

انہوں نے کہاکہ 18ویں ترمیم ہی صحت کا شعبہ چلانے کے لیے بہترین راستہ ہے اور ہم اپنے حقوق کا دفاع کریں گے۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ فائیو اسٹار ہوٹل کو فائیو اسٹار اسپتال میں تبدیل کرنا قابل تحسین قدم ہے۔ ان کے مطابق سندھ میں دنیا کا سب سے بڑا دل کے اسپتال کا نیٹ ورک موجود ہے اور پیپلز پارٹی ہمیشہ پسماندہ طبقے کی خدمت کرتی آئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ آج کل صوبوں کے حقوق اور وسائل پر کافی بحث چل رہی ہے مگر صوبوں کے حقوق پر بحث کا سب سے بہترین جواب سندھ کا ہیلتھ سسٹم ہے۔

انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد این آئی سی وی ڈی کی حالت دیکھیں، فرق صاف نظر آئے گا اور ترمیم کے بعد سندھ حکومت کے ادارے بہتر ہوئے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ کی قیادت میں یہ منصوبہ صرف حکومت کی ذمہ داری کے تحت مکمل ہوگا۔ ان کے مطابق پیپلز پارٹی اور ڈاکٹر ادیب رضوی کے تعاون سے منصوبہ کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ این ایم کو فائیو اسٹار ہیلتھ فیسلٹی میں تبدیل کیا جا رہا ہے، جہاں 100 فیصد مفت علاج فراہم کیا جائے گا۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ سندھ حکومت کے ہیلتھ سیکٹر کا یہ پروگرام عوامی حقوق اور وسائل کے لیے سب سے بہترین جواب ہے۔

انہوں نے کہاکہ سندھ کے ہیلتھ سیکٹر کا پروگرام عوامی حقوق اور وسائل کے لیے سب سے بہترین جواب ہے۔

بلاول بھٹو نے دعویٰ کیاکہ پاکستان اور دنیا میں این آئی سی وی ڈی سب سے بڑا مفت دل کے علاج کا ہسپتال نیٹ ورک ہے، اور گورنمنٹ سیکٹر میں یہ منصوبہ دل کی بیماریوں سے لے کر بون میرو اور کینسر کے علاج تک خدمات فراہم کر رہا ہے، جو پہلے ممکن نہیں تھا۔

انہوں نے کہاکہ پہلے یہ ممکن نہیں تھا کہ عوام کو مفت اور وسیع علاج کی سہولت ملے، اب یہ سب ممکن ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 18ویں ترمیم کے بعد سندھ حکومت نے ایس آئی یو ٹی کے ساتھ پارٹنرشپ کی، جس سے پورے صوبے میں ایک مربوط صحت کا نیٹ ورک قائم ہوا۔ بلاول نے کہا کہ عوام تک صحت کی بہترین سہولیات پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔ سندھ حکومت کے کئی شہروں میں مختلف پراجیکٹس چل رہے ہیں۔

بلاول بھٹو کے مطابق پیپلز پارٹی کے ممبران اسمبلی نے مقامی سطح پر مفت علاج کی سہولیات کے قیام کے لیے تعاون کیا اور وزیراعظم کی منظوری کے بعد یہ منصوبے مکمل ہو کر عوام کے لیے دستیاب ہوں گے۔

مزید پڑھیں: 28ویں آئینی ترمیم کب آئےگی اور اس میں کیا تجاویز ہوں گی؟

انہوں نے کہاکہ صوبوں کے حقوق اور مسائل پر بہت بات چیت چل رہی ہے اور اٹھارویں ترمیم کے بعد ہم نے صوبے میں مفت علاج کی سہولت کا جال بچھایا۔ عوام تک صحت کی بہترین سہولیات پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

شفیع جان کا ٹی ٹی پی کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے سے گریز، سلمان اکرم راجا نے مؤقف رد کردیا

بنگلہ دیش میں اپوزیشن جماعت بی این پی کے رہنما عزیز الرحمان فائرنگ سے جاں بحق

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟