ریکارڈ ٹوٹنے کے بعد وسیم اکرم کا ردعمل آگیا، مچل اسٹارک کو کیا پیغام دیا؟

جمعہ 5 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق پاکستانی کپتان اور لیجنڈری فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے آسٹریلوی پیسر مچل اسٹارک کو ٹیسٹ کرکٹ میں لیفٹ آرم فاسٹ باؤلرز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا نیا ریکارڈ قائم کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے وسیم اکرم نے لکھا کہ اسٹارک! تم پر فخر ہے۔ تمہاری محنت نے تمہیں منفرد بنا دیا ہے۔ یہ صرف وقت کی بات تھی کہ تم میری وکٹوں کی تعداد سے آگے نکل جاتے۔ مجھے خوشی ہے کہ یہ اعزاز تمہیں دے رہا ہوں۔ خوب کھیلتے رہو اور اپنے شاندار کیریئر میں نئی بلندیوں کو چھوتے رہو۔

واضح رہے کہ گابا، برسبین میں ایشز سیریز کے پنک بال ٹیسٹ کے پہلے دن اسٹارک نے انگلینڈ کے ہیری بروک کو آؤٹ کرکے اس میچ کی تیسری اور اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 415ویں وکٹ حاصل کی، جو انہیں وسیم اکرم (414 وکٹیں) سے آگے لے گئی۔ اسٹارک نے یہ سنگ میل وسیم اکرم سے کم 2 میچوں میں عبور کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وسیم اکرم کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، مچل اسٹارک ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے کامیاب لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر بن گئے

اس کامیابی کے بعد اسٹارک ٹیسٹ کرکٹ کے ہمہ وقتی ٹاپ وکٹ ٹیکرز کی فہرست میں 16ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ موجودہ پنک بال ٹیسٹ میں وہ بھارت کے ہربھجن سنگھ (417) اور جنوبی افریقہ کے شان پولاک (421) کو بھی پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔ مزید آگے بڑھتے ہوئے اسٹارک کی اگلی ممکنہ منزل نیوزی لینڈ کے عظیم آل راؤنڈر رچرڈ ہیڈلی (431) ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران امریکا معاہدے کے امکانات روشن: پاکستان نے سفارتی کوششیں تیز کردیں اور مثبت اشارے ملے ہیں، مارکو روبیو

گوگل جیمنائی اور کیپ کٹ میں اشتراک، اب ایپ کے اندر ہی ویڈیو ایڈیٹنگ ممکن

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں انٹیلیجنس پر مبنی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 23 دہشتگرد ہلاک

ہڈیوں جیسے میٹیریلز تیار، مصنوعی کولہے زیادہ مضبوط اور دیرپا بنانے میں کامیابی

مظفرآباد میں تعلیمی ادارے کے پرنسپل پر فائرنگ، مبینہ ملزم گرفتار

ویڈیو

ایران امریکا معاہدے کے امکانات روشن: پاکستان نے سفارتی کوششیں تیز کردیں اور مثبت اشارے ملے ہیں، مارکو روبیو

بڑی شخصیت کی ایران میں انٹری، ایران امریکا ڈیل کا مسودہ تیار، فائنل راؤنڈ پاکستان میں، اسرائیل کو منہ کی کھانا پڑی

پاکستان ٹی وی کا خصوصی دستاویزی پروگرام ’بھارت کی ساکھ داؤ پر، پاکستانی بیانیے کی فتح‘، سچائی کی ایک لازوال کہانی‘

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟