محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات، انسداد منشیات، سیکیورٹی اور امیگریشن تعاون پر اتفاق

ہفتہ 6 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی، جس میں انسدادِ منشیات، سیکیورٹی تعاون اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے مشترکہ اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں منشیات کے خلاف کارروائیوں اور انٹیلیجنس شیئرنگ کے لیے دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ امریکی سفیر نے انسدادِ منشیات اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے ہر ممکن تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی۔

یہ بھ یپڑھیے: وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر اور امریکی قائم مقام سفیر کی الگ الگ ملاقاتیں

محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن کے حوالے سے حکومت کی واضح پالیسی ہے اور ایئرپورٹس پر منشیات کی روک تھام اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کے تمام ایئرپورٹس پر جدید ترین اسکیننگ مشینوں کی تنصیب جاری ہے اور زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ افغانستان سے اب بھی منشیات درجنوں ممالک تک پہنچ رہی ہے جو نوجوان نسل کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ انہوں نے امریکہ کی تکنیکی معاونت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل نارکوٹکس کوآرڈینیشن سینٹر جلد قائم کیا جائے گا۔

ملاقات کے دوران اے این ایف کی سالانہ کارکردگی پر بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ کاؤنٹر نارکوٹکس مہم کے تحت 134 ٹن منشیات، 2001 ملزمان جن میں 75 غیر ملکی شامل ہیں اور 12.797 ارب ڈالر مالیت کی منشیات ضبط کی گئی۔ مزید بتایا گیا کہ بلوچستان، خیبر پختونخوا اور سندھ میں کارروائیوں کے دوران 110 افغان شہری گرفتار کیے گئے اور 40,659 ایکڑ رقبہ کلیئر کرتے ہوئے افیون سے پاک اسٹیٹس کو برقرار رکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے اے این ایف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے تعلقات کو خصوصی اہمیت حاصل ہے اور ہر شعبے میں تعاون جاری رکھا جائے گا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاک–امریکہ تعلقات خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے نہایت اہم ہیں، اور پاکستان ان دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

ملاقات میں وفاقی سیکریٹری داخلہ، ڈی جی اے این ایف، ڈائریکٹر انفورسمنٹ، امریکی سفارتخانے کے نمائندے اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عیدالفطر پر کتنی تعطیلات ہوں گی، وفاقی حکومت نے فیصلہ کرلیا

بنگلہ دیش کے خلاف آؤٹ پر ردعمل، آئی سی سی کی سلمان علی آغا کے خلاف کارروائی

ایرانی جزیرے پر امریکی حملہ، نقصان کی تفصیلات جاری کردی گئیں

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی میں تعطل کا خدشہ نہیں، وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس کو بریفنگ

مسجد اقصیٰ کے دروازے 14 روز سے بند ہیں، طاہر اشرفی نے عالم اسلام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے