تیسرا ون ڈے، بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

ہفتہ 6 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت نے تیسرے اور فیصلہ کن ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر ون ڈے سیریز جیت لی۔

وشاکاپٹنم میں ہونے والے اس میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پروٹیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

جنوبی افریقا کی ٹیم مقررہ اوورز مکمل ہونے سے پہلے 47 اعشاریہ 5 اوورز میں 270 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ کوئنٹن ڈی کاک نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 106 رنز کی سنچری اسکور کی، جبکہ کپتان ٹیمبا باووما نے 48 رنز جوڑے۔

یہ بھی پڑھیں: دوسرا ون ڈے: جنوبی افریقہ نے بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے کر سیریز برابر کرلی

ڈیوالڈ بریوس 29، میتھیو برٹزکے 24 اور مارکو جینسن 17 رنز بنا سکے۔ باقی بیٹرز سنگین دباؤ میں آکر جلد آؤٹ ہوتے رہے۔ کیشو مہاراج 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت کے کلدیپ یادو اور پرسدھ کرشنا نے تباہ کن بولنگ کی اور 4، 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ارشدیپ سنگھ اور رویندر جڈیجا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں بھارتی بیٹرز نے پروٹیز بولنگ لائن کو کسی موقع کا فائدہ نہ دیا۔ بھارت نے 271 رنز کا ہدف 40 ویں اوور میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ یشسوی جیسوال نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 116 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ویرات کوہلی بھی بھرپور فارم میں دکھائی دیے اور 65 رنز ناٹ آؤٹ بنائے، جبکہ روہت شرما 75 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش نے بھارت کو شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا

جنوبی افریقا کی جانب سے واحد وکٹ کیشو مہاراج نے حاصل کی، بھارت کی کامیابی کے ساتھ 3 میچوں کی سیریز 1-2 سے میزبان ٹیم کے نام ہو گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘