لوور میوزیم میں پانی کا رساؤ: مصری نوادرات کی سینکڑوں نایاب کتابیں متاثر

پیر 8 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ ماہ ہونے والے ایک پانی کے رساؤ نے پیرس کے لوور میوزیم کے مصری نوادرات کے شعبے میں موجود سینکڑوں نایاب کتابوں کو نقصان پہنچایا ہے۔

اس حالیہ واقع سے دنیا کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے عجائب گھر کی بگڑتی ہوئی حالت ایک بار پھر اجاگر ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیرس: لوور میوزیم سے تاریخی تاج و جواہرات چوری، چوروں نے 7 منٹ میں واردات مکمل کی

یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا ہے جب چند ہفتے قبل ہی ایک جرات مندانہ جیولری چوری نے میوزیم کی سیکیورٹی خامیوں کو بے نقاب کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباً 400 نایاب کتابیں متاثر ہوئیں، اور اس کی وجہ ناقص پائپ لائن کو قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ مصری نوادرات کے شعبے نے طویل عرصے سے فنڈز کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا تاکہ کتابوں کو ایسے خطرات سے بچایا جا سکے، مگر اس ضمن میں کوئی کامیابی نہیں ملی۔

مزید پڑھیں: پیرس: میوزیم سے چوری کے بعد بچ رہنے والے جواہرات بینک آف فرانس منتقل

لوور کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر فرانسس اسٹین بوک نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ پانی کا رساؤ اس لائبریری کے 3 کمروں میں سے ایک میں ہوا جہاں مصری نوادرات کی نادر کتب رکھی گئی ہیں۔

ان کے مطابق 300 سے  400 متاثرہ کتابوں کی نشاندہی کی گئی ہے، تاہم گنتی جاری ہے۔ ان کے مطابق متاثرہ کتابیں وہ تھیں جنہیں ماہرینِ مصر استعمال کرتے ہیں، تاہم کوئی انتہائی قیمتی یا تاریخی نادر کتاب متاثر نہیں ہوئی۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ اس مسئلے کی نشاندہی برسوں سے موجود تھی اور مرمت کے لیے شیڈول تیار کیا جا چکا ہے، جس کا آغاز ستمبر 2026 میں ہوگا۔

واضح رہے کہ 19 اکتوبر کو 4 چور دن دیہاڑے 102 ملین ڈالر مالیت کے زیورات لے اڑے تھے، جس سے میوزیم کی سیکیورٹی پر سنگین سوالات اٹھے۔

اسی طرح، نومبر میں ڈھانچے کی کمزوریوں کے باعث یونانی برتنوں کی گیلری اور اس سے منسلک دفاتر کو جزوی طور پر بند کرنا پڑا۔

فرانس کی سرکاری آڈٹ باڈی کور دے کونت کی اکتوبر میں جاری کردہ رپورٹ کے مطابق میوزیم اپنی خستہ حال انفرا اسٹرکچر کو اپ ڈیٹ کرنے میں ناکام ہو رہا ہے، جس کی ایک وجہ فن پاروں پر حد سے زیادہ اخراجات بھی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیض حمید اب عمران خان کے خلاف گواہی دیں گے، فیصل واوڈا

پی ٹی آئی صوبے میں ایسے حالات پیدا کر رہی ہے جو گورنر راج کی راہ ہموار کرسکتے ہیں، بلاول بھٹو

وزیراعظم شہباز شریف کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

کورونا وبا: انسانیت بیچین تھی لیکن سمندری مخلوق نے سکھ کا سانس لیا

9 مئی فوج کے سینے میں زخم، فیض حمید کی سزا آنے والے فیصلوں کی ابتدا ہے، عمار مسعود

ویڈیو

کوئٹہ میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے سفری سہولت کا آغاز، گرین بس منصوبے میں پنک بسوں کا اضافہ

فیض حمید کو سزا، اگلا کون؟ عمران خان سے متعلق بڑی پیشگوئی

خضدار کی سلمٰی جو مزدوری کی کمائی سے جھونپڑی اسکول چلا رہی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں

تہذیبی کشمکش اور ہمارا لوکل لبرل