پی ٹی آئی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی عمران خان کے ٹوئٹس پر خاموش کیوں؟

پیر 8 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عمران خان کے ٹوئٹس اور اس پر فوج کے ترجمان کے ردعمل پر پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب میں پارلیمانی پارٹی نے چپ سادھی ہوئی ہے اور خاموشی کی ایک انوکھی تصویر بنی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلے ٹوئٹر پر سخت پوسٹ کرنا چھوڑو، پھر ملاقات، عمران خان کی صحت سے متعلق فیک نیوز، سہیل آفریدی بھی ناکام

چند روز قبل جیل میں قید بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے ایکس پر کی جانے والی پوسٹ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو براہ راست تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اس کے فوراً بعد ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری نے ایک تفصیلی پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے عمران خان کو ذہنی مریض قرار دیا اور یہ کہا کہ وہ پاکستان کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے اس سخت مؤقف نے سیاسی حلقوں میں شدید ہلچل مچادی اور پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے فوری ردعمل دیا۔

پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے سلمان اکرم راجہ اور اسد قیصر کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے الفاظ غیر مناسب اور جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہیں۔

مزید پڑھیے: ڈی جی آئی ایس پی آر کے عمران خان کے لیے سخت الفاظ، کیا پی ٹی آئی پر پابندی لگنے جا رہی ہے؟

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ایک سینئر فوجی افسر کا ایک بڑی سیاسی جماعت، اس کی قیادت اور خیبر پختونخوا کے وزیرِاعلیٰ کے خلاف ایسا لہجہ انتہائی افسوسناک ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے واضح طور پر کہا کہ ملک کا سب سے مقبول لیڈر قومی سلامتی کا خطرہ کیسے ہوسکتا ہے؟ یہ الزامات مضحکہ خیز ہیں۔ انہوں نے اداروں کے درمیان تناؤ کم کرنے، اختلافات دور کرنے اور عمران خان کی بہنوں سے ملاقات کی اجازت دینے پر بھی زور دیا۔

پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کی خاموشی

وی نیوز نے اس معاملے پر پی ٹی آئی کی پنجاب پارلیمانی پارٹی کے متعدد اراکینِ اسمبلی سے رابطہ کیا مگر وہاں خاموشی ہی خاموشی نظر آئی۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کچھ ایم پی ایز نے بتایا کہ وہ اس معاملے پر کچھ نہیں کہنا چاہتے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ عمران خان کے ٹوئٹس اور ان کے مؤقف کے ساتھ کھڑے ہیں جنہیں ڈی جی آئی ایس پی آر نے قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے تو انہوں نے واضح جواب دینے سے گریز کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان سے بڑھ کر کچھ نہیں، ایک شخص اپنی ذات کا قیدی، اس کی شعبدہ بازی اور سیاست ختم ہوگئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

ایک ایم پی اے نے مختصراً کہا کہ ہم کسی کی طرف نہیں ہیں بس خاموش رہنا ہی بہتر سمجھتے ہیں۔

شیخ امتیاز کا واضح مؤقف

دوسری طرف پی ٹی آئی کے ایم پی اے اور سابق صدر لاہور شیخ امتیاز نے اس معاملے پر بالکل کھل کر بات کی۔ وی نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور جو انہوں نے ٹوئٹس میں کہا ہے ہم اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کو ایسی پریس کانفرنس نہیں کرنی چاہیے تھی اور اداروں کو اس کارروائی کا نوٹس لینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے: مائنس ون نہیں تو پوری پی ٹی آئی ختم، فیصل واوڈا نے سخت پیغام دے دیا

شیخ امتیاز نے مزید کہا کہ یہ جمہوریت پر حملہ ہے اور پی ٹی آئی پنجاب اسے برداشت نہیں کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گن پوائنٹ پر مذاکرات نہیں ہوں گے، ریاست رٹ قائم کرےگی، چیف سیکریٹری اور آئی جی آزاد کشمیر کی پریس کانفرنس

یورپی یونین نے فیس بک اور انسٹاگرام کے خلاف تحقیقات تیز کردیں

’خواتین کے حقوق قربان نہ کیے جائیں‘: یورپی یونین کی جانب سے طالبان کو مذاکرات کی دعوت پر ملالہ یوسفزئی کا سخت ردعمل

پاکستان اور کشمیر کا تعلق لازوال، میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے، خواجہ آصف کی وضاحت

برطانیہ میں غیر یقینی سیاسی صورتحال، ڈالر کے مقابلے میں پاؤنڈ کی قیمت گرگئی

ویڈیو

ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، صدر، وزیراعظم نے استقبال کیا، 21 توپوں کی سلامی

پاکستان نے ایران امریکا مفاہمت میں تاریخی کردار ادا کیا، یہ بڑی سفارتی کامیابی ہے، وزیراعظم شہباز شریف

ڈرگ روڈ کا نام ’شارع فیصل‘ کیوں رکھا گیا، تاریخی اہمیت کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا