ملک میں صنعتی اور زرعی ترقی کے فروغ کی جانب اہم قدم، بجلی کے رعایتی نرخ منظور

منگل 9 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں صنعتی اور زرعی ترقی کے فروغ کے لیے وفاقی حکومت نے اہم اقدام اٹھایا ہے۔ حکومت کی سفارش پر نیپرا نے اضافی بجلی کی کھپت پر رعایتی نرخ منظور کردیے ہیں اور یہ فیصلہ وفاقی حکومت کو موصول ہوگیا ہے۔

رعایتی نرخ اور اثرات

نیپرا کے مطابق صنعتوں اور زرعی شعبے کے اضافی بجلی یونٹس پر فی یونٹ چارج 22 روپے 98 پیسے ہوگا۔ اس فیصلے کا خیرمقدم پاور ڈویژن نے کیا ہے اور نوٹیفکیشن کے اجرا کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: نیپرا نے عوام پر بجلی گرا دی، فی یونٹ قیمت میں اضافہ

وزیر توانائی اویس لغاری نے کہاکہ صنعتی پیکج سے ملک میں صنعتی اور زرعی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، پیداواری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ 3 سالہ پیکج انڈسٹریل سیکٹر کو مستقبل کی بہتر منصوبہ بندی کے مواقع فراہم کرے گا۔

صنعت اور زراعت کو مراعات

وزیر توانائی نے کہاکہ صنعتی اور زرعی شعبے معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، اس لیے صنعتی شعبے کے اضافی یونٹس کی قیمت 34 روپے سے کم کر کے 22 روپے 98 پیسے اور زرعی شعبے کے اضافی یونٹس کی قیمت 38 روپے سے کم کر کے 22 روپے 98 پیسے کر دی گئی ہے۔ اس اقدام سے صارفین کی اوسط بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی آئے گی۔

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ اگر زراعت میں پہلے 100 یونٹ استعمال کیے جاتے تھے تو اب اضافی 100 یونٹ استعمال کرنے پر اوسط قیمت میں 7 روپے فی یونٹ کمی ہوگی۔ صنعت میں اگر ہزار یونٹ استعمال کیے جاتے تھے تو اضافی ہزار یونٹ پر اوسط قیمت میں تقریباً 5 روپے فی یونٹ کمی ہو گی۔

مزید پڑھیں: صنعت اور زراعت کے لیے بجلی سستی، اویس لغاری نے خوشخبری سنادی

فوائد اور مستقبل

اوئیس لغاری نے کہاکہ اس اقدام سے صنعت کو مزید فروغ ملے گا اور عوام کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے ہوں گے۔ ڈیٹا سینٹرز، کرپٹو مائننگ آپریشنز اور گرین فیلڈ انڈسٹریز بھی اس پیکج سے مستفید ہوں گی۔

پاور ڈویژن نے بتایا کہ نوٹیفکیشن کے بعد پیکج کا اطلاق ہوگا، اور یہ سہولت گزشتہ سال کی کھپت سے زیادہ استعمال پر فراہم کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم