صنعت اور زراعت کے لیے بجلی سستی، اویس لغاری نے خوشخبری سنادی

جمعرات 23 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت نے صنعت اور زراعت کے لیے بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کا فیصلہ کیا ہے، جس سے پیداواری لاگت کم اور معیشت کو سہارا ملے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اویس لغاری نے بتایا کہ ماضی میں زراعت کے لیے بجلی 38 روپے فی یونٹ میں فراہم کی جاتی تھی، اب اس کی قیمت کم ہو کر 22.98 روپے فی یونٹ رہ گئی ہے۔ اسی طرح صنعتی شعبے میں بجلی کی قیمت 35 روپے سے کم کر کے 22.98 روپے فی یونٹ کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے بجلی سستی کردی، صارفین کو 24 ارب روپے سے زیادہ کا ریلیف

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی کسان یا صنعت کار اپنی موجودہ کھپت میں اضافہ کرے تو اضافی یونٹس پر مزید رعایت دی جائے گی۔ مثال کے طور پر، اگر کوئی کسان 100 یونٹس کے بجائے 200 یونٹس استعمال کرے تو بجلی کی اوسط لاگت 7 روپے فی یونٹ کم ہو جائے گی۔ اسی طرح، صنعتی صارف اگر ایک اضافی شفٹ لگا کر مزید 1000 یونٹس استعمال کرے تو فی یونٹ لاگت 5 روپے کم ہو گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ 18 ماہ میں حکومت نے صنعت کے لیے فی یونٹ بجلی 16 روپے اور عام صارفین کے لیے 10 روپے تک سستی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے نہ صرف برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاور سیکٹر کے نقصان میں 192 ارب روپے کمی، ٹیکس دہندگان کے 151 ارب روپے بچائے: اویس لغاری

اویس لغاری نے کہا کہ پاکستان کے نظام میں 7000 میگاواٹ سے زائد اضافی بجلی موجود تھی جو استعمال نہ ہونے کے باعث ضائع ہو رہی تھی، اب یہ بجلی سستی کر کے صنعت اور زراعت کو دی جائے گی تاکہ ملک کی معیشت کو فائدہ پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم کی ہدایت پر روشن معاشی بجلی پیکیج کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا ہے، جو عوام کے لیے خوشخبری ہے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم