مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ایاز صادق کا اپوزیشن کو پیغام

بدھ 10 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور انہوں نے بارہا واضح کیا ہے کہ مذاکرات کے لیے دروازے کھلے ہیں اور اگر اپوزیشن چاہے تو بات چیت آگے بڑھ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسپیکر ایاز صادق نے بیرسٹر گوہر کے بیان کی تصحیح کردی

میڈیا سے گفتگو میں اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وہ بارہا مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ مذاکرات کے لیے دروازے کھلے ہیں مگر ہمیں یہی جواب ملا کہ وہ فیلڈ مارشل سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ جس فوج نے بھارت سے جنگ جیتی، ان کے خلاف زبان استعمال کی گئی اور پارلیمنٹ کے فلور کو عدلیہ مخالف بیانات کے لیے استعمال کیا گیا۔ سرحدوں کے محافظوں کے لیے بھی مخالفین نے ناپسندیدہ زبان استعمال کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ پارلیمنٹ کے فلور پر عدلیہ اور فوج مخالف بیانات کی اجازت نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:میرا کام سہولت کاری ہے، فریقین فیصلہ خود کریں گے، اسپیکر قومی اسمبلی

اسپیکر نے مزید کہا کہ حزب اختلاف نے حالات کو اس نہج تک پہنچا دیا ہے جہاں سے واپسی شاید ناممکن ہے۔ ایاز صادق نے بتایا کہ انہوں نے مذاکرات کے لیے 4 قدم بڑھائے، مگر اب انہیں 40 قدم پیچھے ہٹنا پڑا۔

آخر میں اسپیکر نے کہا کہ پاکستان میں سب کچھ سیاست کے دائرے میں آتا ہے اور اگر اپوزیشن مذاکرات کو آگے بڑھانا چاہتی ہے تو یہ اچھی بات ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم