35 ویں نیشنل گیمز میں شرکت کرنے والا دلچسپ خاندان، 15 سالہ مدیحہ نے ویٹ لفٹنگ میں والدہ کو ہراکر سلور میڈل جیت لیا

جمعرات 11 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں جاری 35ویں نیشنل گیمز میں لاہور کا ایک ایسا خاندان بھی حصہ لے رہا ہے جس کے 3 افراد ایونٹ میں نہ صرف شرکت کررہے ہیں بلکہ ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں 15 سالہ مدیحہ نے اپنی والدہ ظاہرہ زبیر کو ہرا کر سلور میڈل جیت کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔

86 کلوگرام کی کلاس میں مدیحہ نے 129 کلو وزن اٹھا کر سلور میڈل حاصل کیا جبکہ ان کی والدہ ظاہرہ نے مجموعی طور پر 108 کلو وزن اٹھایا۔

گھر کے دیگر 3 افراد بھی مقابلے میں شامل

ویٹ لفٹنگ کے ان مقابلوں میں لاہور سے تعلق رکھنے والی مدیحہ کے گھر کے 4 دیگر افراد حصہ لے رہے ہیں جن میں والدہ ظاہرہ، والد محمد زبیر منظور، پھوپھی صائمہ اورچچا زہیب منظور شامل ہیں۔

ماں تو ماں ہوتی ہے

میڈل نہ جیتنے کے باوجود ظاہرہ زبیر بیحد خوش تھیں کہ ان کی بیٹی نے ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی۔

مدیحہ نے جیت کے بعد کہا کہ انہیں بچپن سے ہی ویٹ لفٹنگ کا ماحول ملا کیونکہ ان کے والد، دادا اور والدہ سب ویٹ لفٹرز ہیں۔

مدیحہ کی خواہش دادا کی طرح نام پیدا کرنا

وہ نیشنل گیمز میں میڈل جیت کر خوش ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ وہ اپنے دادا اولمپیئن محمد منظور کی طرح اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کریں۔

مدیحہ کے والد محمد زبیر پولیس کی نمائندگی کرتے ہوئے نیشنل گیمز میں حصہ لے رہے ہیں۔

مدیحہ کے دادا محمد منظور نے سنہ 1976 کے اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تیکناف سرحد سے گرفتار تمام 53 افراد کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجر نکلے، بنگلہ دیشی سرحدی فورسز

کوئٹہ: سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع، 15 جنوری کو لاک ڈاؤن کا اعلان

امریکی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، گرین لینڈ کا دوٹوک مؤقف

پیپلزپارٹی کا احتجاج: حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا

بنگلہ دیش کی سخت شرائط کے تحت غزہ بین الاقوامی فورس میں شمولیت پر آمادگی

ویڈیو

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

ٹھیلے سے ریسٹورنٹ تک، سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی کی انوکھی کہانی

’باادب بامراد‘: شاگردوں کا استاد کے لیے بے مثال احترام، گاڑی بطور تحفہ پیش کردی

کالم / تجزیہ

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘

تحریک انصاف کا دشمن کون؟