لاہور کی جیولری مارکیٹ سے مبینہ طور پر 20 کلو سونا غائب، مقدمہ درج

جمعہ 12 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں اچھرہ جیولری مارکیٹ کی ایک دکان سے مبینہ طور پر 20 کلو سے زائد سونا غائب ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ متعدد جیولرز نے بتایا کہ انہوں نے اپنا سونا شیخ وسیم اختر کے پاس امانت کے طور پر رکھوایا تھا، لیکن وہ کئی روز سے دکان پر حاضر نہیں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکوؤں کا بڑا وار، مسلم باغ کے قریب 24 کروڑ روپے کا سونا لوٹ لیا گیا

دکانداروں نے شیخ وسیم کے نہ آنے پر دکان کے تالے توڑ کر لاکر چیک کیا، جس کے بعد سونے کے غائب ہونے کا دعویٰ سامنے آیا۔ دکانداروں کے مطابق لاکر سے 20 کلو سے زیادہ سونا غائب تھا، جس کی مالیت تقریباً ایک ارب روپے بتائی جارہی ہے۔

’معاملہ لین دین سے متعلق ہے‘

متاثرہ دکانداروں نے واقعے کی درخواست تھانہ اچھرہ میں جمع کروا دی ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق معاملہ لین دین سے متعلق ہے، اور خبر میں سونا چوری یا غائب ہونے کا ذکر فی الحال حقائق کے منافی ہے۔

ترجمان کے مطابق ابھی تک ایک درخواست گزار سامنے آیا ہے، جو مزید قانونی کارروائی سے گریزاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونا سستا، لیکن شادی کا سیزن ہونے کے باوجود خریدار غائب کیوں؟

پولیس نے سونار محمد احمد صدیقی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے۔ مقدمہ امانت میں خیانت کے تحت درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق شیخ وسیم اختر نے دوکانداروں کا سونا لے کر کراچی روانہ ہو گئے اور پھر واپس نہیں آئے۔

ابتدائی طور پر 590 گرام سونا امانت میں رکھا گیا تھا، جبکہ مجموعی مالیت 2 کروڑ 25 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

کلوز سرکٹ فوٹیج منظر عام پر

مبینہ طور پر سونا لے جانے کی کلوز سرکٹ فوٹیج میں شیخ وسیم اختر کو ہاتھ میں شاپر بیگ اٹھائے پلازے سے نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ فوٹیج میں یہ واقعہ 4 دسمبر سے قبل کا دکھائی دیتا ہے، جب وہ دکان کو تالے لگا کر غائب ہوئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر ایس پی ماڈل ٹاؤن معاملے کی نگرانی کر رہی ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ مزید حقائق سامنے آنے پر میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ’گڈ سٹیزن‘ اسٹیکر کیا ہے؟

انسان کو چھوڑ کر اے آئی کا انتخاب، خاتون نے ورچوئل ساتھی سے شادی کرلی

وزیراعلیٰ پنجاب لودھراں کے تاریخی تعلیمی اجتماع میں طلبہ کے درمیان، لیپ ٹاپ تقسیم

بنگلہ دیش میں جبری گمشدگی اور ویٹ لینڈ تحفظ سے متعلق نئی ترامیم منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ کا جعلی ڈگری کیس میں اہم فیصلہ، جسٹس طارق محمود جہانگیری کو بطور جج ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم

ویڈیو

18 دسمبر: عربی زبان کا عالمی دن

آمنہ شفیع، بلوچستان کے بچوں کا مستقبل سنوارنے والی باہمت خاتون

لیدر ٹیک بنگلادیش 2025 ڈھاکا میں پاکستانی لیدر مصنوعات کی نمائش

کالم / تجزیہ

منرو ڈاکٹرائن اور اس کی بگڑتی شکلیں

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی