اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ’گڈ سٹیزن‘ اسٹیکر کیا ہے؟

جمعرات 18 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کو فروغ دینے کے لیے ایک منفرد اور مثبت مہم ’گڈ سٹیزن‘ اسٹیکرز کا آغاز کیا ہے۔

جس کے تحت دارالحکومت کی مختلف اہم شاہراہوں اور مقامات کو روزانہ کی بنیاد پر مختص کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، 1700 سے زائد بائیکرز کیخلاف کارروائی

اس ضمن میں اسلام آباد پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ مثال کے طور پر اگر کسی دن مارگلہ روڈ کو اس مہم کے لیے منتخب کیا جاتا ہے تو وہاں تعینات ٹریفک پولیس اہلکار دورانِ ڈیوٹی تمام گاڑیوں اور ڈرائیورز کا بغور جائزہ لیں گے۔

جو ڈرائیور سیٹ بیلٹ کے استعمال، ٹریفک سگنلز، رفتار کی پابندی اور دیگر ٹریفک قوانین پر مکمل طور پر عمل کرتے ہوئے پائے جائیں گے، انہیں اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی ’گڈ سٹیزن‘ اسٹیکرز فراہم کیا جائے گا جو گاڑی پر چسپاں کیا جائے گا۔

پولیس افسر کے مطابق اس اسٹیکر کا مقصد شہریوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، اس اسٹیکر کے حامل ڈرائیور اگر مستقبل میں کسی معمولی یا غیر ارادی ٹریفک خلاف ورزی کے مرتکب ہو بھی جائیں تو انہیں فوری جرمانہ کرنے کے بجائے تنبیہ کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ایک ہفتے میں کتنی گاڑیوں کے چالان کیے؟

تاہم یہ سہولت صرف ایک سے دو بار تک محدود ہوگی، اس کے بعد قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ اس مہم کا بنیادی مقصد سزا کے بجائے تعریف اور ترغیب کے ذریعے ٹریفک نظم و ضبط کو بہتر بنانا اور شہریوں کو ذمہ دار ڈرائیونگ کی جانب راغب کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن پہنچ گئے، برطانوی وزیر خارجہ سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں متوقع

جاپانی کورٹس میں پاکستانی شاہینوں کا راج، 37 ویں جونیئر اوپن سکواش میں 2 گولڈ میڈلز پاکستان کے نام

کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ پاکستان میں، 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان

ن لیگ آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی قیادت پر اعتماد کا اظہار

حنا جاوید قتل کیس: شوہر اور گھریلو ملازم 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ویڈیو

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟