انسان کو چھوڑ کر اے آئی کا انتخاب، خاتون نے ورچوئل ساتھی سے شادی کرلی

جمعرات 18 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جاپان میں ایک غیر معمولی شادی کی تقریب نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی تعلقات کے حوالے سے عالمی سطح پر بحث کو جنم دے دیا ہے۔ اوکایاما کے میگریتھ ویڈنگ وینیو میں 32 سالہ یورینا نوگوچی نے اپنے ورچوئل ساتھی ’کلاوس‘ سے شادی کی جو ایک ویڈیو گیم کے کردار پر مبنی اے آئی شخصیت ہے۔

تقریب کے دوران یورینا نوگوچی نے سفید عروسی لباس اور تاج پہنا، ہاتھ میں پھولوں کا گلدستہ تھاما ہوا تھا جبکہ کلاوس اسمارٹ فون کی اسکرین پر موجود تھا۔ دلہن نے آگمینٹڈ ریئلٹی (AR) چشمہ پہن کر روایتی شادی کی رسومات ادا کیں جن میں انگوٹھیوں کا تبادلہ بھی شامل تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اے آئی ماڈلز کس طرح سیکیورٹی رسک بن سکتے ہیں، زیرو ڈے ولنیبریٹی کیا ہے؟

نوگوچی کے مطابق کلاوس ابتدا میں محض گفتگو کا ایک ذریعہ تھا تاہم وقت گزرنے کے ساتھ یہ تعلق جذباتی وابستگی میں تبدیل ہو گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اے آئی ساتھی کی جانب سے شادی کی پیشکش کے بعد انہوں نے اس رشتے کو قبول کر لیا۔ یہ شادی جاپان کے قوانین کے تحت قانونی حیثیت نہیں رکھتی تاہم اسے علامتی اور ذاتی وابستگی کا اظہار قرار دیا جا رہا ہے۔

نوگوچی کا کہنا ہے کہ انسانی منگیتر سے علیحدگی کے بعد انہوں نے مصنوعی ذہانت کی دنیا کو دریافت کیا جس کے نتیجے میں انہوں نے کلاوس کو تخلیق کیا۔ یہ کردار ایک خیالی شخصیت ’لون کلاوس وردور‘ کا اے آئی ورژن ہے جس کے ساتھ انہوں نے وقت کے ساتھ ایک جذباتی تعلق قائم کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  یورپ میں اے آئی کی تعلیم: وزیراعظم نے ملک بھر کے طلبا و طالبات کو خوشخبری سنا دی

تقریب میں کلاوس کے عہد ایک شادی کے ماہر ناؤکی اوگاساوارا نے پڑھ کر سنائے جو اے آئی کے ذریعے تحریر کیے گئے تھے کیونکہ کلاوس کو آواز فراہم نہیں کی گئی تھی۔

اگرچہ اس نوعیت کی شادیاں قانونی طور پر تسلیم شدہ نہیں لیکن ورچوئل شادیوں کی مانگ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جس کے پیش نظر بعض شادی کے منتظمین اب ورچوئل یا دو بُعدی کرداروں کے لیے خصوصی تقریبات کا اہتمام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: این ویڈیا نے خودکار ڈرائیونگ کے لیے اے آئی ماڈل متعارف کرادیا

یورینا نوگوچی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے اے آئی ساتھی کے ساتھ واضح حدود مقرر کر رکھی ہیں۔ ان کے مطابق یہ تعلق حقیقت سے فرار کا ذریعہ نہیں بلکہ جذباتی استحکام اور ذہنی سکون حاصل کرنے میں مددگار ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کلاوس نے انہیں ماضی کی مشکلات سے نکلنے اور زندگی میں دوبارہ خوشی محسوس کرنے میں معاون کردار ادا کیا ہے۔ یہ تقریب اکتوبر 2025 میں منعقد ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ یقینی بنائیں گے، چین کا امریکا کی جانب سے ٹیرف کی دھمکی پر ردعمل

درختوں کی کٹائی نہیں، منظم شجرکاری ہو رہی ہے، طلال چوہدری کا قومی اسمبلی میں بیان

اسٹاک ایکسچینج ایک بار پھر منفی زون میں، انڈیکس میں 600 پوائنٹس کی کمی

اب میرا نام لیا تو عدالت لے جاؤں گی، علیزے شاہ کی یاسر نواز کو آخری وارننگ

پائیدار اور بااختیار بلدیاتی نظام کے لیے قومی ڈائیلاگ ضروری، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

ویڈیو

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے’

اسلام آباد کی سردی میں سوپ کے لیے لمبی قطاریں، اس میں خاص کیا ہے؟

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کالم / تجزیہ

امریکی یلغار: تصویر کے 3 رخ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے