وزیراعلیٰ پنجاب لودھراں کے تاریخی تعلیمی اجتماع میں طلبہ کے درمیان، لیپ ٹاپ تقسیم

جمعرات 18 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جمعرات کو لودھراں میں ملتان اور بہاولپور ڈویژن کے طلبہ کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا، جہاں ہزاروں طلبہ کی موجودگی میں مثالی جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر طلبہ کو لیپ ٹاپ تقسیم کیے، نعت خوانی، ملی نغموں اور تقاریر میں حصہ لینے والے طالب علموں کو شاباش دی اور انہیں پاکستان کا روشن مستقبل قرار دیا۔

لودھراں میں منعقدہ تقریب کو ضلع کی تاریخ کا سب سے بڑا تعلیمی اجتماع قرار دیا جا رہا ہے، جس میں تقریباً 7 ہزار طلبہ نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی آمد پر طلبہ نے خیر مقدمی نعروں سے ماحول گرما دیا جبکہ وزیراعلیٰ نے ہاتھ ہلا کر اس کا جواب دیا اور طلبہ کے درمیان بیٹھ کر تقریب کا حصہ بنیں۔

تقریب کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اسلامیہ یونیورسٹی کے طلبہ کے ساتھ مل کر قومی ترانہ پڑھا، جبکہ نعت رسولِ مقبولؐ پیش کرنے والی طالبہ کو گلے لگا کر شفقت کا اظہار کیا۔

سرائیکی زبان میں جذباتی گفتگو کرنے والی طالبہ عروج فاطمہ اور صادق وویمن یونیورسٹی کی طالبہ قمر فاطمہ کی تقریروں نے بھی ماحول میں جذبہ پیدا کر دیا، جہاں وزیراعلیٰ ان کے پاس جا کر حوصلہ افزائی کرتی رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کی ٹیم پنجاب کا فخر، سہولت بازار اتھارٹی کے لیے عالمی سرٹیفکیٹ کا اعزاز

تقریب میں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے طلبہ کے اعزاز میں سلامی پیش کی۔ اسلامیہ یونیورسٹی کے طلبہ نے ملی نغمہ “چڑھتا سورج ہے اپنا پاکستان” پیش کیا، جس پر وزیراعلیٰ نے داد دی۔ کرسچن طالبہ مریم جاوید نے انگریزی میں اپنے تعلیمی سفر کی روداد سنائی، جسے وزیراعلیٰ نے محبت بھرے انداز میں سراہا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے طالبات کے ساتھ خود سیلفیاں بھی بنوائیں اور اپنی روایت کے مطابق طالبات کے درمیان بیٹھ کر ان کی باتیں سنیں، جبکہ لیپ ٹاپ طلبہ و طالبات کو اپنے ہاتھوں سے تقسیم کیے۔ انہوں نے طلبہ کو ’سپر ہیرو‘ اور ’سپر گیسٹ‘ کہہ کر پکارا، جس پر پنڈال نعروں سے گونج اٹھا۔

وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے بتایا کہ لیپ ٹاپ اور ہونہار اسکالر شپ پروگرام میں 70 فیصد حصّہ طالبات کا ہے۔ ان کے مطابق یونیورسٹیوں کے لیے صوبائی بجٹ میں 500 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

تقریب کے موضوع میں ’ہر خواب ہے ممکن، پڑھو یقین سے‘ کو مرکزی حیثیت حاصل رہی، جس کا مقصد نوجوانوں میں خود اعتمادی اور جذبہ پیدا کرنا تھا۔ وزیراعلیٰ کی آمد کو طلبہ نے تاریخی موقع قرار دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی