پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مختلف ٹریفک حادثات، 6 افراد جاں بحق

ہفتہ 13 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پیش آنے والے مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجے میں مجموعی طور پر 6 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

خانیوال کے قریب موٹروے ایم 4 پر بس اور ٹریلر کے درمیان شدید تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں بس ہوسٹس موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ 4 مسافر زخمی ہو گئے۔

موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا، متاثرہ بس لاہور سے ملتان جا رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ہری پور: باراتیوں سے بھری بس حادثہ کا شکار، کمسن بچی سمیت 5 خواتین جاں بحق

ادھر بہاولپور میں حاصل پور-چشتیاں روڈ پر ایک ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 2 بھائی جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کا والد زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں مسافر کوچ اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مزید پڑھیں: موٹروے پر باراتیوں کی بس کو حادثہ، 12 جاں بحق، 60 سے زائد زخمی

واضح رہے کہ  پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس کے باعث حدِ نگاہ بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

حد نگاہ کم ہونے کے پیش نظر موٹروے ایم 5 کو ملتان سے ظاہر پیر تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور دورانِ ڈرائیونگ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مصنوعی ذہانت نے اختلافی مضمون لکھ کر شائع بھی کردیا، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

مشرق وسطیٰ کشیدگی: پاکستان اور چین کا فوری جنگ بندی پر زور، امن کے لیے 5 نکات پیش کردیے

امت مسلمہ کے اتحاد کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے، طاہر اشرفی

پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم کی ہدایت

کے پی ٹی اور رومانیہ کی بندرگاہ قسطنطہ کے درمیان تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ویڈیو

گلگت بلتستان کے گاؤں سے وطن سے محبت اور آزادی کی قدر کا پیغام

پاکستان میں مہنگے فیول نے کیب ڈرائیورز اور مسافروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے، ایران پر بات کریں گے: چین

کالم / تجزیہ

پاکستان کا فیصلہ کیا ہوگا؟

ہم بہت خوش نصیب ہیں، ہم بہت بدنصیب ہیں

ایک حادثہ جس نے میڈیا کی بلوغت کا ثبوت دیا