تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر میٹرو بس اسٹاف کا احتجاج، اسلام آباد راولپنڈی سروس معطل

ہفتہ 13 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میٹرو بس سروس میں عملے کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان دوطرفہ سروس معطل ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور میں میٹرو بس حادثے کا شکار، سروس معطل کردی گئی

آئی جے پی اسٹیشن پر میٹرو بس اسٹاف نے بسیں روک دیں اور کہا کہ انہیں گزشتہ 2 ماہ سے تنخواہیں نہیں دی گئیں۔ اس اقدام کے نتیجے میں اسلام آباد سے راولپنڈی اور راولپنڈی سے اسلام آباد بسیں چلنا بند ہو گئیں۔

عملے کے احتجاج کے باعث مسافر شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اور وہ سروس دوبارہ شروع ہونے کے منتظر ہیں۔ انتظامیہ نے فی الحال احتجاج کے حل کے لیے کسی بھی فوری اعلان یا مذاکرات کی تفصیلات نہیں بتائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پارلیمنٹ نے دانش اسکول اتھارٹی سمیت 3 اہم قوانین منظور کرلیے، اپوزیشن کا احتجاج رائیگاں

آرٹس کونسل کراچی میں سانحہ گل پلازہ کے شہداء کی یاد میں دعائیہ تقریب، شمعیں روشن

چترال میں گھر پر برف کا تودہ گرنے سے 9 مکین جاں بحق

ناخن بولتے ہیں: ان کے 7 رنگ انسانوں کو کیا اشارہ دیتے ہیں؟

برٹش کولمبیا سے گم شدہ چٹان 1700 میل دور کیلیفورنیا سے مل گئی

ویڈیو

غزہ پیس بورڈ میں شامل ممالک نے فوج نہ بھیجی تو کیا ہوگا؟ فرانسیسی صدر نے گرین لینڈ کے بدلے ڈونلڈ ٹرمپ کو کیا آفر کی؟

کوئٹہ اور بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی سرگرمیوں میں اضافہ

چکوال کی سائرہ امجد کا منفرد آرٹ: اسٹیل وول اور ایکرلیک سے فطرت کی عکاسی

کالم / تجزیہ

کیمرے کا نشہ

امریکی خطرناک ہتھیار جس نے دیگر سپرپاورز کو ہلا دیاٖ

گل پلازہ کی آگ سے بننے والے دائرے