طلبا و طالبات کے لیے خوشخبری، حکومت کا لاکھوں ’کروم بکس‘ تقسیم کرنے کا اعلان

اتوار 14 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے طلبہ کو ڈیجیٹل سہولتوں سے لیس کرنے کے لیے لاکھوں کروم بکس تقسیم کرنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے نوجوان طلبہ کے لیے ایک بڑے تعلیمی اقدام کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت تعلیم اور نوجوانوں کی بااختیاری کو اپنی اولین ترجیح بنا چکی ہے۔

مزید پڑھیں: الخدمت فاؤنڈیشن بنو قابل پروگرام: نمایاں کارکردگی پر طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم

انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع دینا حکومت کی عملی حکمت عملی کا حصہ ہے، جبکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی ملک میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں، جس سے معیشت مضبوط ہوگی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

رانا مشہود احمد کے مطابق ٹی ٹی کیئر فاؤنڈیشن کے تعاون سے نوجوانوں کے لیے مجموعی طور پر 12 لاکھ کروم بکس فراہم کیے جائیں گے۔

’ان میں سے 7 لاکھ کروم بکس فوری طور پر طلبہ میں تقسیم کیے جائیں گے، جبکہ باقی 5 لاکھ جون 2026 تک فراہم کیے جائیں گے۔‘

انہوں نے مزید بتایا کہ آئندہ 2 برسوں میں پاکستان بھر کے طلبہ کے لیے مزید 30 لاکھ کروم بکس فراہم کرنے کا بھی منصوبہ ہے، جس سے آن لائن تعلیم کو فروغ ملے گا اور طلبہ کو جدید ڈیجیٹل سہولیات تک بہتر رسائی حاصل ہو سکے گی۔

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام نے اس عزم کا اظہار کیاکہ کروم بکس کی تقسیم مکمل شفافیت کے ساتھ عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں: ’طلبہ کے لیے ماں بن کر سوچتی ہوں‘، مریم نواز کا 65 فیصد سے زیادہ نمبر لینے والوں کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان

’اس پروگرام میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے طلبہ کو بھی شامل کیا جائے گا تاکہ ملک بھر میں یکساں تعلیمی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟