’طلبہ کے لیے ماں بن کر سوچتی ہوں‘، مریم نواز کا 65 فیصد سے زیادہ نمبر لینے والوں کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان

بدھ 15 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 65 فیصد سے زیادہ نمبر لینے والے طلبا و طالبات کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کردیا۔

گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں ہونہار اسکالر شپ پروگرام سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے نئے بجٹ میں ہونہار اسکالر شپ 50 ہزار تک بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ اب سیکنڈ اور تھرڈ ایئر کے طلبا و طالبات کو بھی ہونہار اسکالر شپس دی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں طلبہ ڈی چوک پر نہیں یونیورسٹی میں اچھے لگتے ہیں، لیپ ٹاپ دیں گے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ 30 ہزار اسکالر شپس کم ہیں، حکومت میرا ذاتی کاروبار نہیں، عوام کو جواب دہ ہوں۔

انہوں نے کہاکہ برے وقت میں ساتھ دینے ارکان اسمبلی کو ناراض کرکے بھی میرٹ کو یقینی بنایا، پنجاب میں طلبہ کو ایک لاکھ ای بائیکس بالکل مفت دیں گے۔ نوجوانوں کے لیے ترقی کے راستے بنانا ماں کا فرض ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسکالر شپ کی پہلی کھیپ آگئی ہے، سیاسی وابستگی سے بالا تر ہوکر سب کو اسکالر شپ دے رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ ماں باپ کی دعاؤں کے طفیل آج وزیراعلیٰ بنی ہوں، جو لو نعرے لگاتے تھے آج تک ایک پائی کی بھی چوری ثابت نہیں کرسکے۔ یہ آخری چانس ہے آگے جائیں گے یا پھر ہمیشہ پیچھے چلے جائیں گے۔

مریم نواز نے کہاکہ سیاست کو بھی میرٹ کی نظر سے دیکھا جانا چاہیے، لوگوں کو چور چور کہتے رہے خود پر 190 ملین پاؤنڈ کا کیس ہے۔ بچے آنکھیں کھلی رکھیں کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں ہماری ریڈ لائن پاکستان ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں حلفاً کہہ سکتی ہوں کہ بطور وزیراعلیٰ ایک بھی تقرری سفارش پر نہیں کی، ہونہار اسکالرشپس بہت جلد سیکنڈ اور تھرڈ ایئر کے بچوں کو بھی ملیں گی۔

مریم نواز نے کہاکہ ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہیں، مہنگائی نیچے آرہی ہے، اسٹاک مارکیٹ نے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلبا و طالبات کو مزید ای بائیکس دینے کا اعلان کردیا

میری خواہش ہے اب اس سب کا ثمر آپ تک پہنچے، آپ کے لیے راستے نکالنا آپ کی ماں مریم نواز شریف کی ذمہ داری ہے۔ میں طلبہ کے لیے چیف منسٹر نہیں بلکہ ماں بن سوچتی ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم