پاکستان بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں (FM-90(N) ER) سطح سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔
مزید پڑھیں:امارات اور پاک نیوی کی مشترکہ مشق ’نصل البحر‘ کا آغاز
آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل تجربے کے دوران ہوائی ہدف کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا، جس سے پاک بحریہ کی جنگی صلاحیتوں اور تیاریوں کو تقویت ملی۔
ISPR
Rawalpindi, 15 December, 2025:
Pakistan Navy successfully conducted a Live Weapon Firing (LWF) of the FM-90(N) ER Surface-to-Air Missile in the North Arabian Sea.@AmirSaeedAbbasi @Aadiiroy2 pic.twitter.com/tIHqg6QB1w— Media Talk (@mediatalk922) December 15, 2025
کمانڈر پاکستان فلیٹ نے اس مشق کا مشاہدہ کیا اور اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت، لگن اور عملی قابلیت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بحریہ ہر صورت ملک کے سمندری دفاع اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔














