گوگل کے تحت چلنے والا سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب نے 2017 میں لانچ کرنے والے اسٹوری فیچر کو ختم کردیا، 26 جون 2023 کے بعد یوٹیوب پر اسٹوری آپشن ختم کر دیا جائے گا۔
یوٹیوب انتظامیہ نے اسٹوری فیچر کو ختم کرتے ہوئے بتایا کہ یوٹیوب پر پہلے سے ہی بڑے فارمیٹ کی ویڈیوز، چھوٹے فارمیٹ کی ویڈیوز (یوٹیوب شارٹس) اور لائیو فیچر کی سہولت موجود ہے۔
انتظامیہ کے مطابق لائیو فیچر کے ذریعے پہلے سے ہی صارفین اسٹوریز اپڈیٹ کر لیتے ہیں، جبکہ یوٹیوب شارٹ کے ذریعے چھوٹے فارمیٹ کی ویڈیوز بھی باآسانی لاگئی جا سکتی ہیں۔
کمپنی کے مطابق ان تمام فیچرز کے ہوتے ہوئے یوٹیوب پر اسٹوری کے فیچر کی ضرورت نہیں ہے، باقی کمیونٹی فارمیٹس کو فوقیت دینے کے لیے یوٹیوب اسٹوری کے فیچر کو ختم کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
کمپنی کے مطابق یوٹیوب کری ایٹرز کے لیے پہلے سے ایک فیچر موجود ہے (یوٹیوب شارٹس) جہاں وہ اپنی ویڈیو ایڈٹ کر سکتے ہیں اور اپنی ویڈیو کے کچھ حصے اپنی اسٹوری پر لگا سکتے ہیں جو 24 گھنٹے بعد خود بخود ختم ہو جاتی ہے۔
اس فیچر کے ذریعے مختلف قسم کے پولز، اسٹیکرز، کوئز اور فیچرز کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔