سانحہ اے پی ایس کے شہدا کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، سرفراز بگٹی

منگل 16 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے موقع پر اپنے پیغام میں معصوم بچوں، اساتذہ کرام اور سیکیورٹی اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کی بنیاد ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم آج بھی آرمی پبلک اسکول پشاور کے عظیم اور بہادر شہدا کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، جنہوں نے ملک کی تاریخ کا ایک ناقابلِ فراموش باب رقم کیا۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا سقوط ڈھاکا اور سانحہ اے پی ایس کے شہدا کو خراج تحسین

انہوں نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس نہ صرف شہداء کی یاد تازہ کرنے کا دن ہے بلکہ اس عہد کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ وطنِ عزیز کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دی جائے گی، مگر مادرِ وطن پر کبھی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔

میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ آرمی پبلک اسکول کے معصوم بچوں، اساتذہ کرام اور سیکیورٹی اہلکاروں کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا، اور ان کی قربانیاں دہشتگردی کے خلاف قومی عزم کی مضبوط بنیاد ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس نے بزدل، انسانیت سے عاری اور درندہ صفت دہشت گردوں کے مکروہ چہروں کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا، جو نہ معصوم بچوں کو بخش سکے اور نہ ہی انسانیت کی کوئی رمق رکھتے تھے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ اور جدوجہد پوری قوت کے ساتھ جاری ہے اور ان شاء اللہ اس میں فتح پاکستان اور پاکستانی عوام کا مقدر بنے گی۔

میر سرفراز بگٹی نے مادرِ وطن کے تحفظ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو ملک و قوم کے ہیرو اور محسن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں قوم کے حوصلے، اتحاد اور استقامت کی علامت ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

’ہم محنت کرتے ہیں تاکہ لوگ آنٹی نہ کہیں‘: نادیہ خان

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان