گوگل کا ڈارک ویب رپورٹ ٹول بند کرنے کا اعلان، صارفین کا ڈیٹا اب کیسے محفوظ رہے گا؟

منگل 16 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنا ڈارک ویب رپورٹ ٹول آئندہ سال کے آغاز میں بند کر دے گا، جو صارفین کو اس وقت آگاہ کرتا تھا جب ان کی ذاتی معلومات انٹرنیٹ کے پوشیدہ حصوں میں ہونے والے غیر قانونی ڈیٹا لیکس میں سامنے آتی تھیں۔

گوگل کے مطابق 15 جنوری 2026 کو ڈارک ویب پر نئے ڈیٹا کی اسکیننگ بند کر دی جائے گی، جبکہ 16 فروری 2026 کو یہ فیچر مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی اس سروس سے متعلق تمام صارف ڈیٹا گوگل کے سرورز سے حذف کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: گوگل فوٹوز نے ویڈیو ایڈیٹنگ کے جدید فیچر متعارف کروا دیے

ڈارک ویب رپورٹ ٹول پہلی بار مارچ 2023 میں متعارف کرایا گیا تھا، جس کا مقصد صارفین کو ان کے ڈیجیٹل فٹ پرنٹس پر نظر رکھنے میں مدد دینا تھا۔ یہ سروس ای میل ایڈریسز، نام، فون نمبرز اور پتوں جیسی ذاتی معلومات کو رپورٹ شدہ ڈیٹا بریچز اور ڈارک ویب لسٹس میں تلاش کرتی تھی اور مماثلت ملنے پر صارف کو مطلع کرتی تھی۔

صارفین کو بھیجے گئے حالیہ ای میل میں گوگل کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ رپورٹ عمومی معلومات فراہم کرتی تھی، لیکن صارفین کی رائے کے مطابق یہ واضح اور مؤثر حفاظتی اقدامات تجویز نہیں کر پاتی تھی۔

گوگل کے مطابق اب توجہ ایسے ٹولز پر مرکوز کی جا رہی ہے جو صارفین کو آن لائن اپنی معلومات کے تحفظ کے لیے واضح اور قابلِ عمل اقدامات فراہم کریں۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد میں سروے اور ای ٹیگز: ہماری معلومات ڈارک ویب پر بک گئیں تو کون ذمہ دار ہوگا؟ سینیٹر پلوشہ خان

گوگل نے واضح کیا ہے کہ اگرچہ ڈارک ویب رپورٹ سروس ختم کی جا رہی ہے، تاہم کمپنی پسِ پردہ صارفین کی معلومات کے تحفظ کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔ اس کے ساتھ صارفین کو سیکیورٹی چیک اپ، پاس کیز، پاس ورڈ مینیجر، ٹو اسٹیپ ویریفکیشن اور گوگل آتھنٹی کیٹر جیسے دیگر حفاظتی ٹولز استعمال کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ‘ریزلٹس اباؤٹ یو’ فیچر کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جو سرچ رزلٹس میں ذاتی معلومات تلاش کرنے اور بعض صورتوں میں انہیں ہٹانے میں مدد دیتا ہے۔

ڈارک ویب مانیٹرنگ سروس استعمال کرنے والے صارفین کے لیے گوگل نے بتایا ہے کہ سروس کی بندش کے بعد رسائی خود بخود ختم ہو جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت میں سائبر سیکیورٹی کی بڑی ناکامی، آئی فون 18 کی لانچ سے قبل ایپل کا حساس ڈیٹا چوری

پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے کو کشمیریوں کی لاشوں سے گزرنا ہوگا، تنویر الیاس

’یہ بہت پریشان کن ہے‘، جعلی شادی کی خبر پر توثیق حیدر بول اٹھے

فیفا ورلڈ کپ: رونالڈو نے پنالٹی سے پہلے ’بسم اللہ‘ پڑھا؟ وائرل ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی

آن لائن حج رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ، 11 روز میں 2 لاکھ سے زائد افراد کی رجسٹریشن مکمل

ویڈیو

خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے سرحدی علاقے دانہ سر میں بس حادثہ: 40 مسافر جاں بحق، 8 زخمی

کوئٹہ: گرمی کا توڑ کابلی آئس کریم کی خاص بات کیا ہے؟

بلوچستان سانحہ: گوگل پر مکمل انحصار خطرناک، دور دراز علاقوں میں آف لائن میپس اور ذاتی فیصلہ کیوں ضروری؟

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو