نو تعمیر شدہ فلیٹس کی قرعہ اندازی مکمل، مریم نواز نے صنعتی کارکنوں کو خوشخبری سنا دی

منگل 16 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بے گھر صنعتی کارکنوں کے لیے نئے تعمیر شدہ 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی مکمل کرلی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بٹن دباکر قرعہ اندازی کا آغاز کیا اور کامیاب صنعتی ورکرز کو مبارکباد دی۔

ان کے حکم کے مطابق قرعہ اندازی کے بعد 720 کارکن اپنے نئے گھر کے مالک بن گئے۔

وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ بیواؤں اور خصوصی ضرورت رکھنے والے افراد کے لیے الگ سے فلیٹس مختص کیے جائیں۔

علاوہ ازیں انہوں نے صنعتی ورکرز کے لیے مزید 1872 فلیٹس آئندہ 18 ماہ میں مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

مریم نواز نے شیخوپورہ میں قائداعظم بزنس پارک میں 700 کارکنوں کے لیے بیچلر ہاسٹل کی تکمیل 3 ماہ کے اندر یقینی بنانے کی ہدایت کی اور خصوصی کارکنوں کی سہولت کے لیے گراؤنڈ فلور پر فلیٹس مختص کرنے کا حکم دیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے صنعتی ورکر ندیم طاہر کو فون کر کے مبارکباد دی اور کہاکہ اپنے والدین کو ساتھ رکھیں کیونکہ ان کی دعاؤں سے آپ کو یہ فلیٹ ملا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم