وائٹ واش کا خواب ادھورا رہ گیا، زمبابوے نے پاکستان کو تیسرے ٹی20 میں شکست دیدی

جمعرات 5 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ٹی20 میچوں کی سیریزکے تیسرے میچ میں زمبابوے نے انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے دی، زمبابوے نے پاکستان کے 133 رنز کے ہدف کو 20 ویں اوورزکی پانچویں گیند پر مکمل کر لیا، اس کے ساتھ ہی پاکستان کے وائٹ واش کا خواب بھی ادھورا رہ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:زمبابوے کو 57 رنز سے شکست، پاکستان نے پہلا ٹی20 جیت لیا

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ٹی20 میچوں کی سیریزکے تیسرے میچ میں زمبابوے نے انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے دی، زمبابوے نے پاکستان کے 133 رنز کے ہدف کو 20 ویں اوورزکی پانچویں گیند پر مکمل کر لیا، اس کے ساتھ ہی پاکستان کے وائٹ واش کا خواب بھی ادھورا رہ گیا۔

زمبابوبے کے اوپنر بلے بازوں نے پاکستان کے 132 رنز کے ہدف میں اننگزکا محتاط انداز میں آغاز کیا، زمبابوے کی پہلی وکٹ 40  کے مجموعی اسکور پر گری جب تادیواناشے مارومانی 15 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، دوسری وکٹ 73 کے مجموعی اسکور پر گری جب برائن بینیٹ شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 43 اسکور بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

زمبابوے کی تیسری وکٹ 75 کے مجموعی اسکور پر گری جب ڈیون مائرز 13 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، چوتھی وکٹ 85 کے مجموعی اسکور پر گری جب ویسلی مدھویرے 7 رنز پر کلین بولڈ ہو گئے۔

مزید پڑھیں:دوسرا ٹی20: سفیان مقیم کی تباہ کن بولنگ، پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز جیت لی

زمبابوے کی پانچویں وکٹ 94 کے مجموعی اسکور پر گری جب ریان برل 6 رنز پر رن آؤٹ ہو گئے، اس وقت زمبابوے کی ٹیم قدرے مشکلات میں آ گئی لیکن کپتان سکندر رضا نے سنبھل کر کھیلتے ہوئے رنز کو قدرے آگے بڑھایا لیکن 112 کے مجموعی اسکور پر سکندر رضا بھی آؤٹ ہو گئے، یہ زمبابوے کی چھٹی وکٹ تھی، ساتویں وکٹ 120 کے مجموعی اسکور پر گری جب ویلنگٹن مساکادزا 6 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، آٹھویں وکٹ 132 کے مجموعی اسکور پر گری جب تشینگا موسیکیوا7 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

زمبابوے کی جانب سے ٹنوٹینڈا ماپوسا نے ناقابل شکست 12 جبکہ رچرڈ نگاراوا نے 1 رنز اسکور کیا، پاکستان نے 4 رنز ایکسٹرا دیے، یوں زمبابوے نے 20 ویں اوورز کی پانچویں گیند پر 8 وکٹوں کے نقصان پر یہ میچ جیت لیا۔

پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے زمبابوے کے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، جہانداد خان نے 2 جبکہ کپتان سلمان آغا اور دوسرے میچ کے ہیرو سفیان مقیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:زمبابوے کے خلاف 5 وکٹیں لے کر ریکارڈ بنانے والے سفیان مقیم کون ہیں؟

اس سے قبل پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ٹی20 میچوں کی سریز کے تیسرے اور آخری میچ میں گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے کو مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز کا ہدف دیا تھا۔

بلاویو میں کھیلے جانے والے تیسرے میچ میں پاکستان نے مایوس کن آغاز کیا، پاکستان کی پہلی وکٹ ہی 4 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب عمیر یوسف صفر پر کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے، دوسری وکٹ بھی  محض 9 پر گر گئی جب صاحبزادہ فرحان 4 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 19 کے مجموعی اسکور پر گری جب عثمان خان 5 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، چوتھی وکٹ 52 کے مجموعی اسکور پر گری جب طیب طاہر 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پانچوی وکٹ 82 کے مجموعی اسکور پر گری جب قاسم اکرم 20 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے، پانچویں وکٹ 92 کے مجموعی اسکور پر گری جب کپستان سلمان آغا 32 رنز پر کھیلتے ہوئے رن آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی ساتویں وکٹ 119 کے مجموعی اسکور پر گری جب عباس آفریدی 15 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے، عرفات منہاس نے نا قابل شکست 22 رنز اسکور کیے جبکہ جنید خان نے نا قابل شکست 6 رنز بنائے۔ پاکستان نے 7 ایکسٹرا رنز بھی حاصل کیے۔

زمبابوے کی جانب سے بلسنگ مضاربانی نے 2 جبکہ ویلنگٹن مساکادزا، رچرڈ نگاراوا، ٹنوٹینڈا ماپوسا اور ریان برل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

قبل ازیں، پاکستان نے زمبابوے کے خلاف تیسرےٹی20 میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان کو زمبابوے کے خلاف 3 ٹی20 میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:زمبابوے کے خلاف دوسرا ٹی20 میچ، سفیان مقیم نے کون سا نیا ریکارڈ قائم کیا؟

پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹی20 سیریز کے آخری میچ کے لیے گزشتہ روز پلیئنگ الیون کا اعلان کیا تھا۔ زمبابوے کے خلاف آخری ٹی20 میچ میں قومی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کرتے ہوئے حارث رؤف، ابرار احمد، صائم ایوب اور عرفان نیازی کو آرام دیا گیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ انتظامیہ  نے ان 4 کھلاڑیوں کی جگہ عرفات منہاس، قاسم اکرم، محمد حسنین اور صاحبزادہ فرحان کو ٹیم میں شامل کیا تھا۔ اس کے علاوہ قومی ٹیم کی قیادت بدستور سلمان علی آغا نے کی، جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں عمیر بن یوسف، طیب طاہر، عثمان خان، عباس آفریدی، جہانداد خان اور سفیان مقیم شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان، سفیان مقیم پہلی مرتبہ ایک روزہ ٹیم میں شامل

زمبابوے اسکواڈ

میزبان زمبابوے کے اسکواڈ میں ریان برل، ڈیون مائرز، تاشینگا موسیکیوا، سکندر رضا (کپتان)، ویسلی مدھیویرے، ٹینوٹینڈا ماپوسا، برائن بینیٹ، تادیواناشے مارومانی، ویلنگٹن مساکاڈزا، رچرڈ نگاروا، بلیسنگ مزاربانی شامل تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹی20 میں زمبابوے کو  57 رنز سے جبکہ دوسرے ٹی20 میچ میں سفیان مقیم کی تباہ کن بولنگ کی بدولت زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp