اڈیالہ کے قریب دھرنا: عمران خان اور ان کی بہنوں سمیت متعدد پی ٹی آئی کارکنوں پر مقدمہ درج

بدھ 17 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان، ان کی بہنوں اور پارٹی کے متعدد رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھرنے کے دوران امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی اور مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پٹرول بموں سے حملے کیے گئے، اہلکاروں پر تشدد کیا گیا جبکہ دفعہ 144 کی بھی خلاف ورزی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: پولیس  آپریشن، واٹر کینن کا استعمال، اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی دھرنا ختم

پولیس کے مطابق تھانہ صدر بیرونی راولپنڈی میں درج کی گئی ایف آئی آر انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت ہے، جس میں علیمہ خان، ڈاکٹر عظمیٰ خان، نورین نیازی، قاسم خان، سلمان اکرم راجا اور عالیہ حمزہ کو نامزد ملزمان میں شامل کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق یہ مقدمہ مجموعی طور پر 35 نامزد اور 400 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ نامزد دیگر افراد میں نعیم پنجوتھا، تابش فاروق، طیبہ راجا، نادیہ خٹک، ہارون، راجا اسد عباس، ظفر گوندل اور شفقت عباس کے نام بھی شامل ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق موقع سے 14 ملزمان کو گرفتار کر کے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر ملوث افراد کی شناخت کے بعد ان کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان کی بہنوں کا اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا جاری، پولیس کے علیمہ خان سے مذاکرات

واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر ان کی بہنوں نے پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ جیل کے قریب دھرنا دے دیا تھا، جسے ختم کرنے کے لیے پولیس نے رات گئے واٹر کینن کا استعمال کیا، جس کے بعد کارکنان منتشر ہوگئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تنویر الیاس کو نیلم سے شکست، آئی پی پی نے تیسرے مرحلے کے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

بلوچستان کابینہ کے تاریخی فیصلے، گوادر میں 14 ارب ڈالر کے بڑے گیس ٹرمینل کی منظوری

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں اندرونی اختلافات پر تصادم، فائرنگ اور پتھراؤ، متعدد رہنما اور کارکنان زخمی

سوات کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش دھماکہ، پولیس جوانوں سمیت 14 افراد جاں بحق، 18 سے زیادہ زخمی

آزاد کشمیر انتخابات: وادی کی 5 نشستوں کے نتائج آگئے، ن لیگ نے 3، پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں جیت لیں

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور