کیا ہانیہ عامر نے کاسمیٹک سرجری اور بوٹوکس کروا رکھا ہے؟ اداکارہ نے خود بتادیا

بدھ 17 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر خبروں میں آگئی ہیں۔ انسٹاگرام پر 19.2 ملین سے زائد فالوورز رکھنے والی ہانیہ عامر نے حال ہی میں لکس اسٹائل ایوارڈز میں شرکت کی، جہاں ان کا نیا لک سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان یا شکیب خان؟ ہانیہ عامر کی پسند نے مداحوں کو چونکا دیا

ایوارڈ شو کے بعد ہانیہ عامر نے اپنے ایل ایس اے لک کی ایک دلکش ریل انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں وہ پراعتماد انداز میں پوز دیتی اور گانے کے ساتھ ہم آواز ہوتی دکھائی دیں۔ ویڈیو سامنے آتے ہی مداحوں کی جانب سے تعریفوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہانیہ عامر فوٹو شاپ کی ہوئی لگ رہی ہیں، جس پر اداکارہ نے بے تکلف اور دوٹوک انداز میں جواب دیتے ہوئے سرجری بوٹوکس لکھا اور اسے اپنا نیا پسندیدہ مذاق قرار دیا۔ ہانیہ کے اس بے باک ردعمل کو مداحوں نے خوب سراہا اور کہا کہ وہ تنقید کو نہایت مثبت اور خوش دلی سے ہینڈل کرنا جانتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر کا ایک اور اعزاز، دنیا کی 10 خوبصورت اداکاراؤں کی فہرست میں شامل

اس کے ساتھ ساتھ ہانیہ عامر کے لکس اسٹائل ایوارڈز لک کو بھی بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ مداحوں اور شوبز شخصیات نے ان کے دلکش انداز، متوازن میک اپ اور بھرپور اعتماد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان سے نظریں ہٹانا مشکل ہو گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp