حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب، گڈز ٹرانسپورٹرز کا ملک بھر میں ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

بدھ 17 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان جاری گفت‌ و ‌شنید کامیاب رہی ہے، جس کے بعد ملک بھر کے ٹرانسپورٹرز نے اپنی ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، پہیہ جام ہڑتال ختم

گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ملک شہزاد نے گلبائی ٹرک اڈے پر پریس کانفرنس میں کہاکہ حکومت کی جانب سے کیے گئے وعدوں کی بنیاد پر ہڑتال ختم کی جا رہی ہے اور ہمارے تمام اہم مطالبات منظور کر لیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں قریباً 10 روز تک جاری رہنے والی ہڑتال کے دوران صنعتوں تک خام مال کی رسائی معطل رہی، جس کے باعث کاروباری شعبے کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

ملک شہزاد نے مزید کہا کہ حکومت نے مختلف امور پر لچک دکھائی اور نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی ہڑتال ختم کر دی گئی۔

دوسری جانب ہڑتال کے خاتمے پر صنعتی حلقوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

آئرن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے صدر حماد پوناوالا نے کہا کہ ہڑتال کے دوران خام مال کی عدم دستیابی کی وجہ سے کئی صنعتیں بند ہونے کے خطرے میں تھیں اور لوہے کے تاجروں سمیت دیگر تجارتی شعبوں کو اربوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا۔

مزید پڑھیں: حکومت پنجاب اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان معاملات طے پا گئے، مریم نواز کا اہم اعلان

اب ہڑتال ختم ہونے کے بعد ٹرانسپورٹ کے معمولات بحال ہو گئے ہیں اور صنعتیں دوبارہ سرگرمیوں کا آغاز کررہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گروک اے آئی پر شدید تنازع، لوگ ناراض کیوں ہیں؟

پی آئی اے کے بعد بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری، وزیراعظم نے اہم ہدایات جاری کردیں

پی ایس ایل کی 2 نئی فرنچائز کے لیے 10 بولی دہندگان کی فہرست سامنے آگئی

عوام کے لیے خوشخبری: وفاقی حکومت کا گیس کی قیمتوں سے متعلق اہم اعلان

سہیل آفریدی کا دورہ کراچی، پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت طلب کرلی

ویڈیو

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

ٹی20 سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا پہنچ گئی، شاندار روایتی استقبال

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟