امریکا کا بحرالکاہل میں نیا حملہ، 4 افراد ہلاک، وینزویلا تنازع شدت اختیار کر گیا

جمعرات 18 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی فوج نے مشرقی بحرالکاہل میں ایک کشتی پر تازہ حملے میں 4 افراد کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی سدرن کمانڈ کے مطابق ہلاک ہونے والوں کو منشیات سے منسلک عناصر قرار دیا گیا ہے، تاہم اس کے شواہد پیش نہیں کیے گئے۔

الجزیرہ کے مطابق امریکی کارروائیوں میں ستمبر سے اب تک ہلاک افراد کی تعداد قریباً 100 ہو چکی ہے۔ یہ حملے ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب امریکا اور وینزویلا کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے اور امریکی کانگریس نے صدر ٹرمپ کی فوجی کارروائیوں کو محدود کرنے کی قراردادیں مسترد کر دی ہیں۔

مزید پڑھیں: وینزویلا نے ٹرمپ کی طرف سے تیل ناکہ بندی مسترد کردی، امریکی عزائم پر سخت تنقید

دوسری جانب لاطینی امریکی ممالک اور اقوام متحدہ نے صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات پر زور دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp