ڈیجیٹل دنیا میں معمولی غفلت بڑے نقصانات کا سبب بن سکتی ہے، اسلام آباد میں سائبر سیکیورٹی آگاہی ویک کا انعقاد

جمعہ 19 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں سائبر سیکیورٹی آگاہی ویک کا انعقاد کیا گیا، جس کا بنیادی مقصد عوام کو یہ باور کرانا تھا کہ ڈیجیٹل دنیا میں معمولی سی غفلت بھی بڑے نقصانات کا سبب بن سکتی ہے۔

اس آگاہی مہم کے ذریعے شہریوں، خاص طور پر نوجوانوں کو آن لائن فراڈ، ہیکنگ، ڈیٹا چوری اور سائبر حملوں سے بچاؤ کے طریقے سکھائے گئے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان میں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل سروسز کے بڑھتے ہوئے استعمال کے ساتھ سائبر سیکیورٹی خطرات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ جعلی لنکس، فشنگ ای میلز، سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ہیکنگ اور مالی فراڈ اب عام مسائل بنتے جا رہے ہیں۔ ایسے میں سائبر سیکیورٹی آگاہی ویک جیسے اقدامات انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔

تقریب میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان اس وقت سائبر سیکیورٹی تھریٹس سے اسی صورت محفوظ رہ سکتا ہے جب ہر شہری اپنی ڈیجیٹل ذمہ داری کو سمجھے۔

’مضبوط پاسورڈز کا استعمال، مشکوک لنکس پر کلک نہ کرنا، ذاتی معلومات شیئر کرنے سے گریز اور سوشل میڈیا پر پرائیویسی سیٹنگز کو بہتر بنانا چند بنیادی مگر مؤثر اقدامات ہیں۔‘

ماہرین کا کہنا تھا کہ صرف ادارے نہیں بلکہ عام صارف بھی سائبر سیکیورٹی کی پہلی دفاعی لائن ہے۔ حکومت، تعلیمی ادارے اور ٹیکنالوجی ماہرین کو مل کر ایسی آگاہی مہمات کو تسلسل دینا ہوگا تاکہ پاکستان ایک محفوظ ڈیجیٹل مستقبل کی جانب بڑھ سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد کی خواتین کے لیے مفت اسکوٹی ٹریننگ پروگرام کا اعلان

انسٹاگرام پر 90 منٹ تک کی طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف

سی پیک نے معیشتوں کو جوڑا، چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور ذہنوں کو جوڑے گا، عطا اللہ تارڑ

سیکیورٹی فورسز کے 67 بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز: داعش کے 50 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 100 سے زائد گرفتار

پاکستان کو بدنام کرنے کی نئی سازش پکڑی گئی، طالبان انٹیلی جنس  کا اعترافی بیانات پر مبنی منفی منصوبے پر کام جاری

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں