’کوئی رعایت نہیں برتی جائےگی‘، وزیراعظم کی ٹیکس چوری کے خلاف اقدامات تیز کرنے کی ہدایت

جمعہ 19 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ٹیکس چوری کے خلاف اقدامات کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس چوری اور اسمگلنگ کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائےگی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کی کارکردگی کے حوالے سے ہفتہ وار جائزہ اجلاس ہوا، جس میں حکام نے انسداد اسمگلنگ اقدامات کی پیشرفت اور دیگر امور پر بریفنگ دی۔

مزید پڑھیں: ایف بی آر کی ٹیکس چوری میں ملوث جیولرز کیخلاف کارروائی کی تیاری، ڈیٹا بھی حاصل کرلیا

وزیراعظم نے انسداد اسمگلنگ کی کامیاب کارروائیوں پر ایف بی آر کی پذیرائی کی اور کہاکہ ہر سال قوم کا اربوں روپے کا قیمتی سرمایہ اسمگلنگ کی نذر ہوتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کسٹمز کی کامیاب کارروائیوں سے اسمگلنگ میں خاطر خواہ کمی آنا قابل ستائش ہے، اسمگلنگ کی روک تھام سے متعدد اشیا اب قانونی طور پر درآمد ہو کر معیشت کا باضابطہ حصہ بن رہی ہیں۔

وزیراعظم نے ٹیکس چوری کے خلاف اقدامات کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ٹیکس چوری اور اسمگلنگ کرنے والوں کے ساتھ اب کوئی نرمی نہیں برتی جائےگی۔

وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کو غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف قانونی کارروائیوں میں ایف بی آر کے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایت کی۔

اجلاس میں حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے پورے ملک میں کسٹمز کا مربوط نظام نافذ ہے۔

حکام نے بتایا کہ ’راہگزر ایپ‘ کے ذریعے پورے ملک میں پیٹرول پمپس کی رجسٹریشن کی جا چکی ہے اور غیر قانونی پمپس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلعی انتظامیہ کو نئے پیٹرولیم ایکٹ کے تحت غیر قانونی مشینری ضبط کرنے کا اختیار دیا گیا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی دروان نقل و حمل جی پی ایس ٹریکنگ کے لیے نظام نافذ العمل ہو چکا ہے۔

حکام نے بتایا کہ جولائی سے نومبر 2025 میں پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ روکنے کے نتیجے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں محصولات میں 82 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹیکس چوروں کے گرد گھیرا تنگ، ایف بی آر نے لسٹ جاری کر دی

حکام کے مطابق گزشتہ 5 ماہ میں سگریٹ، ٹائرز، کپڑے، الیکٹرانکس اور متعدد دیگر مصنوعات کی غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف اقدامات کے نتیجے میں محصولات میں اضافہ ہوا ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزرا محمد اورنگزیب، احد چیمہ، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، چئیرمین ایف بی آر اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟