افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی، افغان ڈپٹی ہیڈ مشن دفتر خارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ حوالے

جمعہ 19 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں افغان سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی پر افغان ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ حوالے کیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان سرزمین سے خوارج کے حملے میں 4 پاکستانی جوانوں کی شہادت پر احتجاج کیا گیا، اور واضح کیا گیا کہ افغان سرزمین سے دہشتگردی کے جواب میں پاکستان تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں 4 جوان شہید

ترجمان کے مطابق افغان طالبان رجیم پر واضح کردیا گیا کہ اپنی خود مختاری کے دفاع اور شہریوں کے تحفظ کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ خارجی گل بہادر گروپ نے شمالی وزیرستان میں فوجی کیمپ پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 4 پاکستانی شہری شہید ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ افغان طالبان رجیم کی فتنہ الخوارج کی مسلسل حمایت پر پاکستان نے تشویش کا اظہار کیا ہے، کیوں کہ طالبان رجیم کی سہولت کاری سے پاکستان میں دہشتگردی کی جارہی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ دہشتگرد طالبان رجیم کی مدد سے پاک فوج اور شہری آبادی کو نشانہ بنا رہے ہیں، ٹی ٹی پی کے لیے سازگار ماحول افغانستان کے بین الاقوامی وعدوں اور پاکستان سے عہد کے منافی ہے۔

ترجمان نے کہاکہ افغانستان نے اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کا عہد کررکھا ہے، افغانستان دہشتگردوں کے خلاف فوری اور قابل تصدیق کارروائی کرے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ افغان طالبان رجیم حملے کے ذمہ داروں اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کرے، افغانستان اپنی سرزمین پر سرگرم دہشتگرد گروہ اور قیادت کے خلاف ٹھوس اقدام کرے، اور پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین کا استعمال روکا جائے۔

مزید پڑھیں: بیرون ملک دہشتگردی سے متعلق افغان علما کا اعلامیہ: مولانا طاہر اشرفی کا خیرمقدم

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کا سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ ناکام بنا کر چاروں دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا، جبکہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے 4 جوان شہید ہوگئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟