بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس 2 میں سزا بہت پہلے ہو جانی چاہییے تھی، طلال چوہدری

ہفتہ 20 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس 2 میں سزا، آئین و قانون کے عین مطابق ہوئی ہے، جو بہت پہلے ہو جانی چاہییے تھی۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس 2 میں بانی تحریکِ انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کو دی گئی سزا مکمل طور پر قانون کے مطابق ہے۔انہوں نے توشہ خانہ کے تحائف اپنے پاس رکھے، جس کی وجہ سے بیرونِ ملک پاکستان کی بدنامی بھی ہوئی۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی زائد العمری اور بشریٰ بی بی کے خاتون ہونے پر سزا میں نرمی برتی گئی

ان کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ ٹو میں عمران خان کو سزا پہلے ہی ملنی چاہیے تھی اور پی ٹی آئی نے اس کیس کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی۔ بانی پی ٹی آئی کے قول و فعل میں تضاد پایا جاتا ہے، اور تحائف کو بیچنے کی وجہ سے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ساکھ متاثر ہوئی۔

طلال چودھری نے واضح کیا کہ عدالت نے مجرمانہ عمل کی تصدیق کے بعد سزا سنائی اور یہ فیصلہ تمام قانونی تقاضوں کے مطابق تھا، جس کا مقصد صرف اور صرف قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے بچوں نے پاکستان آنے کے لیے ویزا نہیں اپلائی کیا، طلال چودھری

وزیرِ مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریکِ انصاف کے بچے ابھی تک پاکستان آنے کے لیے ویزا اپلائی نہیں کر رہے اور فی الحال پاکستان آنے میں دلچسپی بھی نہیں رکھتے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر بچے ویزا کی درخواست دیں تو فوری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: ایک کروڑ 64 لاکھ 25 ہزار 650 روپے فی کس جرمانہ، عدم ادائی پر مزید 6 ماہ قید ہوگی

طلال چودھری نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بہترین کھانا فراہم کیا جا رہا ہے اور ان کے بچوں کے ویزا اپلائی کرنے کے بعد ہی ملاقات کا فیصلہ کیا جائے گا۔ وزیرِ مملکت نے کہا کہ یہ پاکستان ہے، سری لنکا نہیں بننے دیں گے اور بانی پی ٹی آئی عوام سے مسلسل جھوٹ بولتے رہے ہیں۔

توشہ خانہ ٹو کیس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کئی بار وکلاء بدلے گئے اور سیاسی ڈرامے بازی کی گئی۔ بانی پی ٹی آئی کو ان کے بچوں سے 14 گھنٹے بات کرائی گئی۔ طلال چودھری نے مزید کہا کہ جنہوں نے تحائف لائے ان کے خلاف سزا ہو چکی ہے اور باری باری سب کی باری آئے گی۔

 ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جہاں گورننس کے مسائل ہیں وہاں نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہے، کیونکہ نئے صوبے بننے سے انتظامی امور میں بہتری آئے گی اور عوام کو سہولت ملے گی۔

مزید پڑھیں: ’توشہ خانہ کیس ٹو: ‘فیصلہ واضح ہے کہ عوامی عہدہ فائدے کے لیے نہیں، خدمت کے لیے ہے‘

انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام سے نظامِ حکومت مضبوط ہوگا اور وسائل کی منصفانہ تقسیم ممکن ہو سکے گی۔ طلال چودھری کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان میں سب سے زیادہ محفوظ صوبہ پنجاب ہے، جہاں قانون نافذ کرنے والے ادارے مؤثر انداز میں کام کر رہے ہیں۔

وزیرِ مملکت نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کو دیکھ کر پوری دنیا حیران ہے، اور پنجاب کے صفائی کے معیار کو عالمی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے وسائل دنیا کے کئی ممالک کے مقابلے میں کم ہیں، اس کے باوجود صوبے نے صفائی اور گورننس میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

طلال چوہدری نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے سی سی ڈی میں نئے افسران کی بھرتی نہیں کی بلکہ موجودہ وسائل کو بہتر انداز میں استعمال کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: توشہ خانہ کیس ٹو: سنگین نوعیت کے مقدمے میں یہ ایک بڑا فیصلہ ہے، مصطفیٰ کمال

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں اور عوام کا پیسہ براہِ راست عوام پر خرچ ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں نئی سڑکیں، جدید ہسپتال اور دیگر عوامی منصوبے تعمیر کیے جا رہے ہیں، جو صوبے کی ترقی کا واضح ثبوت ہیں۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں گورننس، ترقی اور عوامی سہولتوں کا ماڈل دیگر صوبوں کے لیے بھی قابلِ تقلید ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟