2 دہائی پرانی ڈیجیٹل تصاویر: خبر لیں کہیں آپ کی تصویری یادیں ضائع نہ ہوجائیں

ہفتہ 20 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اگر آپ نے 2000 کی دہائی کے اوائل میں ڈیجیٹل کیمرا استعمال کیا تھا تو اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ آپ کی زندگی کی کئی تصویری یادیں ہمیشہ کے لیے ضائع ہو چکی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی ہولوکاسٹ تصاویر سے کمائی، اسپیمرز کا عالمی نیٹ ورک بے نقاب

ماہرین کے مطابق اس دور میں لی گئی لاکھوں تصاویر خراب ہارڈ ڈرائیوز، گمشدہ میموری کارڈز اور بند ہو جانے والی ویب سائٹس کے ساتھ ختم ہو گئیں۔

سنہ2005  سے سنہ 2010 کے درمیان دنیا نے فلم کیمروں سے ڈیجیٹل فوٹوگرافی کی طرف تیزی سے رخ کیا مگر اس وقت تصاویر محفوظ رکھنے کے لیے نہ تو قابل اعتماد کلاؤڈ اسٹوریج موجود تھا اور نہ ہی ڈیجیٹل فائلوں کے تحفظ کا شعور عام تھا۔ نتیجتاً لوگ لیپ ٹاپس، یو ایس بی ڈرائیوز، سی ڈیز اور میموری کارڈز پر انحصار کرتے رہے جو وقت کے ساتھ یا تو خراب ہو گئے یا گم ہو گئے۔

ماہرین اس دور کو ڈیجیٹل فوٹوگرافی کا ’بلیک ہول‘ قرار دیتے ہیں جہاں ایک پوری نسل کی یادیں غائب ہو گئیں۔

ڈیجیٹل کیمرا سیلز سنہ 2005 میں عروج پر پہنچیں مگر سنہ 2010 کے بعد اسمارٹ فونز کے آنے سے یہ رجحان اچانک ختم ہو گیا اور لوگ پرانی تصاویر کی حفاظت کیے بغیر نئی ٹیکنالوجی کی طرف بڑھتے گئے۔

اس دوران مائی اسپیس، کوڈک ایزی شیئر، اسنیپ فِش اور شٹر فلائی جیسی آن لائن فوٹو سروسز بھی مقبول ہوئیں مگر وقت کے ساتھ کئی پلیٹ فارمز بند ہو گئے یا ڈیٹا ضائع ہو گیا۔
سنہ 2019 میں مائی اسپیس نے اعتراف کیا کہ سرور خرابی کے باعث 12 سال کا ڈیٹا ہمیشہ کے لیے ختم ہو چکا ہے۔

مزید  پڑھیے: بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کے لیے مصنوعی ذہانت کے خطرناک استعمال کا انکشاف

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت صارفین یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کی گئی تصاویر ہمیشہ محفوظ رہیں گی حالانکہ ڈیجیٹل ڈیٹا دراصل چند کلکس کے فاصلے پر ختم ہو سکتا ہے۔ ڈیجیٹل اسٹوریج اس وقت مہنگا تھا اور کمپنیاں طویل مدت تک مفت ڈیٹا محفوظ رکھنے کی متحمل نہیں ہو سکتی تھیں۔

ماہرین کا انتباہ اور حل

ڈیجیٹل فوٹو آرگنائزیشن کے ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ آج بھی یہی خطرات موجود ہیں۔

ان کے مطابق صرف کلاؤڈ پر انحصار کرنا محفوظ نہیں۔ تصاویر کے تحفظ کے لیے 3-2-1 اصول اپنانے کا مشورہ دیا جاتا ہے یعنی 3 کاپیاں، 2 مختلف ذرائع پر اور ایک کاپی کسی الگ فزیکل مقام پر محفوظ ہونی چاہیے۔

ماہرین یہ بھی کہتے ہیں کہ تصاویر کو باقاعدگی سے ترتیب دینا اور غیر ضروری تصاویر حذف کرنا ضروری ہے کیونکہ تصاویر کی بے تحاشا تعداد بھی یادوں کے تحفظ میں رکاوٹ بن جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: ’وہ دکان اپنی بڑھا گئے‘: فوٹوگرافک کمپنی کوڈک 133 سال بعد کاروبار سمیٹنے پر مجبور

الغرض سوشل میڈیا یا آن لائن سروسز ہماری یادوں کی قابل اعتماد محافظ نہیں ہوتیں۔ اپنی تصویری یادوں کی اصل ذمہ داری خود صارفین کو ہی اٹھانی ہوگی ورنہ آج کی تصاویر بھی کل اسی طرح ماضی کا حصہ بن سکتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لگژری گاڑیوں پر ٹیکس ریلیف نہیں ملے گا، متوسط طبقے کو سہولت دیں گے، مصدق ملک

پولینڈ میں ایک شخص کی اندھا دھند فائرنگ،5 افراد ہلاک، درجن سے زیادہ زخمی

ایران کے زمینی اور بحری راستوں کی نگرانی بڑھانے کے لیے امریکا کا نئی ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان

ایران کے ایٹمی راز بتانے والے کو 20 ملین ڈالر اور محفوظ پناہ دی جائے گی، امریکا کا اعلان

طالبان ترجمان ذبیع اللہ کا ’داعش‘ کے مکمل خاتمے کا دعویٰ جھوٹا اور بے بنیاد نکلا، 2 ہزار دہشتگردوں کی موجودگی برقرار

ویڈیو

سُرتال اکیڈمی کے بچوں کی بھارت سمیت دنیا بھر میں دھوم

اسموگ کے خاتمے کے لیے لاہور میں اینٹی اسموگ گنز کا دائرہ وسیع، لاک ڈاؤن کا کوئی منصوبہ نہیں

ترقی کے سفر میں لیہ کب شامل ہوگا؟ شہری بڑے ترقیاتی منصوبوں کے منتظر

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟