کراچی کی وہ مارکیٹ جہاں لاکھوں کا مال چند ہزار روپوں میں میں ملتا ہے

اتوار 21 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کا مشہور لائٹ ہاؤس جہاں سفید پوش اچھی چیزیں سستے داموں خریدنے آتے ہیں یہاں لوگوں کو بیش قیمت مال بھی مناسب پیسوں میں مل جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں رُت بدلتے ہی لنڈا بازار کی رونقیں بھی بڑھ گئیں

ایک وقت تھا یہاں اشیا بہت سستی ہوا کرتی تھیں لیکن وقت بدلا اور ٹیکنالوجی نے دنیا کو گلوبل ویلج بنا دیا تو یہاں کے تاجروں کو بھی برانڈز کا علم ہوا اور آن لائن قیمتیں معلوم ہوئی تو وہ اشیا جو چند سو میں ملا کرتی تھیں اب ہزاروں روپے میں مل رہی ہیں لیکن پھر بھی یہ کئی گنا کم قیمت ہی سمجھی جاتی ہیں۔

لائٹ ہاؤس میں جوتے، کمبل، جیکٹس سمیت کی اشیا دستیاب ہیں اور خاص بات یہ ہے یہ اشیا یورپ سے آنے کے بعد پھر واپس یورپ چلی جاتی ہیں۔

تاجروں کے مطابق ان کے پاس کٹیگریز ہیں ایک وہ جو بہت سستی ہے دوسری درمیانی اور تیسری مہنگی ہے۔

مزید پڑھیے: 48 فیصد پاکستانیوں کی لنڈا بازاروں سے خریداری، ’کیا حکومت اس پر بھی ٹیکس لگانے جا رہی ہے‘

وہ کہتے ہیں کہ یہاں ایک ہزار روپے سے لے کر 20 ہزار روپے کی جیکٹ مل جائے گی لیکن مہنگی جیکٹ کراچی کے لیے اس لیے نہیں کہ وہ بہت گرم ہوتی ہے اور زیادہ تر وہ جیکٹس یورپ سے آئے پاکستانی لے کر جاتے ہیں یا کنیڈا سے کوئی پاکستانی آیا ہو تو وہ لے جاتا ہے جو جیکٹس لاکھوں روپے کی ملتی ہے وہ یہاں سے لوگ چند ہزار روپوں میں لے جاتے ہیں۔ تفصیل جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 40 جے ایف-17 طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مذاکرات جاری، رائٹرز کی رپورٹ

کشمیر کی وادی شکسگام ہماری ہے، چین نے بھارت کی چھٹی کرادی

سیکیورٹی نے عامر خان کو اپنے ہی دفتر سے باہر کیوں نکال دیا؟

امریکی ویزا منسوخی میں 150 فیصد اضافہ، ٹرمپ انتظامیہ کا ریکارڈ دعویٰ

نیو یارک: وفاقی حکام کی جانب سے سٹی کونسل ملازم کی گرفتاری، میئر ظہران ممدانی کا شدید ردعمل

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘