انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو عبرتناک شکست سے دوچار کرنے والی قومی کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ہے، جہاں شائقین کی بڑی تعداد نے ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا۔
وفاقی وزیر مملکت بلال اظہر کیانی ٹیم کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پہنچے، جبکہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد بھی سیکیورٹی امور کا جائزہ لینے کے لیے ہوائی اڈے پر موجود تھے۔
انڈر-19 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ایئرپورٹ سے باہر آگئے! pic.twitter.com/GI75ZZhsk6
— WE News (@WENewsPk) December 21, 2025
قومی ایئر لائن کی خصوصی پرواز نے ساڑھے 12 بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا، تاہم پرواز کچھ تاخیر کا شکار ہوگئی اور ایک بجکر 15 منٹ پر لینڈنگ کی۔
پاکستان انڈر 19 کی فاتح ٹیم اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئی عوام کا جم غفیر شاہنوں کو ویلکم کرنے لیے موجود #Pakistancricket #mohsinnaqvi #SameerMinhas #PAKvIND pic.twitter.com/MYaIzTzRAb
— asim riaz (@asimria00546651) December 21, 2025
سرد موسم کے باوجود ایئرپورٹ کے باہر شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد ٹیم کے استقبال کے لیے موجود رہی، اور اس موقع پر منچلے نوجوان ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے، جبکہ سمیر منہاس سمیت دیگر کھلاڑیوں کے نعرے بھی لگائے گئے۔
قومی انڈر-19 کرکٹ ٹیم نے بھارت کو عبرت ناک شکست دے کر ایشیا کپ کی ٹرافی جیت کرپاکستان پہنچ آئی، شاندار استقبال کی تیاریاں pic.twitter.com/yhTtceIBLO
— WE News (@WENewsPk) December 21, 2025
بعد ازاں کھلاڑی خصوصی بس میں بیٹھ کر ہوٹل کی طرف روانہ ہو گئے، شائقین کرکٹ اس موقع پر بھی ہاتھ ہلا کر کھلاڑیوں کو ویلکم کہتے رہے، اور خراج تحسین پیش کیا۔
کھلاڑی بس پر بیٹھ کر ہوٹل کی طرف روانہ! pic.twitter.com/9rDQVwTwnf
— WE News (@WENewsPk) December 21, 2025
یاد رہے کہ دبئی میں کھیلے گئے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے سمیر منہاس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارت کو 191 رنز کے واضح فرق سے شکست دی۔
🇵🇰 @SarfarazA_54 💪🏻 U19 World Cup-winning captain (2006) ➡️ U19 Asia Cup-winning mentor (2025) 🌟#PAKvIND | #U19AsiaCup pic.twitter.com/Hi2oEWOjrT
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 21, 2025
ابتدائی طور پر پاکستان انڈر 19 ٹیم پیر کی صبح زمبابوے روانہ ہونے والی تھی، لیکن اب روانگی کا شیڈول ایک دن مؤخر کردیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈر 19 ٹیم کی اس کامیابی پر آج ان کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے، جہاں وزیراعظم شہباز شریف خود کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے۔
نوجوان کھلاڑیوں نے انتھک محنت کی، ٹیم مینٹور سرفراز احمد
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان انڈر 19 کے مینٹور سرفراز احمد نے فائنل میں فتح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں نے انتھک محنت کی، انہیں صرف رہنمائی اور اعتماد دیا گیا اور انہوں نے توقعات کے مطابق بہترین کارکردگی دکھائی۔
دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہاکہ یہ کامیابی اللہ کے فضل و کرم کا نتیجہ ہے۔
مزید پڑھیں: انڈر 19 ایشیا کپ فائنل: پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کھلاڑیوں کو لمبے لیکچر دینے کے بجائے ان کے اندر موجود ٹیلنٹ پر اعتماد کیا اور نوجوانوں نے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔













