فٹبالر لیونل میسی نے دورہ بھارت سے کتنی کمائی کی؟ اعداد و شمار جاری

پیر 22 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے حالیہ دورۂ بھارت سے حاصل ہونے والی آمدنی کی تفصیلات منظرِ عام پر آ گئی ہیں۔ ٹور کے منتظم ستادرو دتہ نے بتایا ہے کہ ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کو بھارت کے 3 روزہ دورے کے عوض 89 کروڑ بھارتی روپے (₹890 ملین) ادا کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق میسی کے اس دورے پر مجموعی طور پر 100 کروڑ بھارتی روپے (₹1,000 ملین) خرچ ہوئے، جن میں سے 11 کروڑ روپے بھارتی حکومت کو ٹیکس کی مد میں ادا کیے گئے۔ اخراجات کا قریباً 30 فیصد اسپانسرشپ جبکہ 30 فیصد ٹکٹوں کی فروخت سے پورا کیا گیا۔

مزید پڑھیں: فٹبال اسٹار میسی کا ونتارا کا دورہ: جنگلی حیات کے ساتھ ملاقات اور موج مستی

لیونل میسی نے اس دورے کے دوران کولکتہ، حیدرآباد، ممبئی اور نئی دہلی میں مختلف فین ایونٹس میں شرکت کی، جبکہ وہ گجرات کے شہر جام نگر بھی گئے۔ اس دورے میں ان کے ہمراہ ساتھی فٹبالرز لوئس سواریز اور روڈریگو ڈی پال بھی موجود تھے۔

تاہم کولکتہ کے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں ہونے والا ایونٹ بدانتظامی کا شکار ہو گیا، جہاں ہجوم کے باعث میسی شائقین کو واضح طور پر نظر نہ آ سکے۔ بعد ازاں مشتعل شائقین کی جانب سے اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی، جس پر حکومتِ مغربی بنگال نے واقعے کی تحقیقات کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم قائم کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: میسی ٹور تنازع: گنگولی نے فٹبال کلب عہدیدار کو 50 کروڑ روپے کا ہتکِ عزت نوٹس بھجوا دیا

منتظمین کے مطابق میسی کو سیکیورٹی خدشات کے باعث عوامی ہجوم میں جسمانی قربت ناپسند تھی، اس کے باوجود انہیں گھیر لیا گیا، جس پر وہ ایونٹ ادھورا چھوڑ کر روانہ ہو گئے۔ واقعے کے بعد مغربی بنگال کے وزیرِ کھیل اروپ بسواس بھی تنقید کی زد میں آ گئے اور انہوں نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مالی معاملات، سیکیورٹی غفلت اور بدانتظامی کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈیجیٹل اثاثے پاکستان کی معیشت، برآمدات اور اسلامی فنانس کے لیے گیم چینجر بن سکتے ہیں، وزیر مملکت بلال ثاقب کی میڈیا سے گفتگو

دل کے دورے کے خطرے میں کولیسٹرول کی سطح میں تبدیلی ٹرائی گلیسرائیڈز سے زیادہ اہم قرار

پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم گزشتہ 50 برس کی بدترین ٹیم قرار؟

موبائل فون کا جھگڑا خاندان کو لے ڈوبا، نوجوان کو بچاتے والدین بھی پہاڑی سے گر کر ہلاک، ویڈیو وائرل

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘