پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مارچ 2022 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

پیر 22 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملکی معیشت میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مارچ 2022 کے بعد بلند ترین سطح 21.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود ذخائر 15.9 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے، جبکہ ملک کی درآمدی صلاحیت 2.6 ماہ سے تجاوز کر گئی ہے، جو فروری 2023 میں صرف 2 ہفتے تھی۔

مزید پڑھیں: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 16 ملین ڈالر کا اضافہ

معاشی ماہرین کے مطابق، ذخائر میں اضافہ قرضوں پر انحصار کم کرنے اور مقامی ترقی و اعتماد کی وجہ سے ہے۔ بیرونی قرضہ بمقابلہ جی ڈی پی تناسب 31 فیصد سے کم ہو کر 26 فیصد تک آ گیا ہے، اور فارورڈ فارن ایکسچینج واجبات میں قریباً 65 فیصد کمی سے مستقبل کے دباؤ میں نمایاں کمی آئی ہے۔

مرکزی بینک کے 2023 میں جہاں ذخائر صرف 2.9 ارب ڈالر پر تھے، اب یہ 15.9 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں، یعنی قریباً ساڑھے 5 گنا اضافہ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ محض وقتی بہتری نہیں بلکہ پائیدار بیرونی معاشی استحکام کی علامت ہے۔

مزید پڑھیں: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بالآخر نوجوانوں کے لیے شاندار ملازمتوں کے دروازے کھول دیے

یہ پیشرفت بیرونی معاشی کمزوری میں کمی، مضبوط ذخائر، کاروباری اعتماد میں اضافہ اور ملکی اقتصادی استحکام کے اشارے دیتی ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان اب قرضوں پر مبنی وقتی بقا کی پالیسی سے نکل کر طویل المدتی معاشی استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں