معروف وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ و دیگر کے خلاف مبینہ جھگڑے اور تشدد مقدمے میں عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی گئی۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے متنازع ٹوئیٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کا ٹرائل روک دیا
انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر واجد گیلانی سے مبینہ جھگڑے اور تشدد کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ کیس کی کارروائی اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کی۔
عدالت نے ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی، تاہم ضمانتِ قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر دلائل پیش نہ کیے جا سکے۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ضمنی چالان مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے فریقین کے وکلا کو آئندہ سماعت پر دلائل دینے کا حکم دیا، جبکہ مقدمے کی مزید سماعت 5 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔
مزید پڑھیں: متنازع ٹوئٹس کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی قلابازیاں جاری
واضح رہے کہ ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ اور دیگر کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج ہے۔














