خود کشی کرنے والے امریکی اداکار جیمز رینسن کی اہلیہ کی مالی امداد کی اپیل

پیر 22 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشہور امریکی اداکار جیمز رینسن کی خودکشی کے بعد ان کی اہلیہ جیمی مک فئی نے پہلی بار اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے اور عوام سے مالی امداد کی اپیل کی کردی۔

یہ بھی پڑھیں: سشانت سنگھ کا قاتل کون ہے؟ اداکار کی بہن کا نیا انکشاف

جیمز 46 سال کے تھے اور اپنے پیچھے اپنی اہلیہ جیمی اور 2 بچے چھوڑ گئے: بیٹا جیک (6 سال) اور بیٹی وایلیٹ (4 سال)۔ جیمی نے انسٹاگرام پر اپنے مرحوم شوہر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے تم سے ہزاروں بار محبت کا اظہار کیا اور جانتی ہوں کہ دوبارہ بھی کروں گی۔

انسٹاگرام پوسٹ میں جیمز کی ایک تصویر بھی شامل تھی جس میں وہ جیمی کی گود میں موجود بچے کے ساتھ خوشی کے لمحات بانٹتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

جیمی نے مزید لکھا کہ تم نے کہا تھا کہ مجھے تمہاری طرح ہونا چاہیے اور تمہیں میری طرح ہونا چاہیے اور تم بالکل درست تھے‘۔

اسی کے ساتھ، جیمی نے ایک ’گو فنڈ می‘ پیج کے ذریعے عوام سے مالی مدد کی اپیل کی ہے تاکہ وہ اور بچوں کو اس صدمے کے بعد سہارا مل سکے۔ یہ فنڈریزنگ اب تک 44,468 ڈالر جمع کر چکی ہے جبکہ ہدف 120,000 ڈالر ہے۔

فنڈریزنگ پیج میں لکھا گیا ہے کہ جمعہ، 19 دسمبر کو ہم نے جیمز کو کھو دیا محبوب شوہر، والد اور دوست۔ جیمز، جسے دوست پی جے کہتے تھے، مزاحیہ، پرکشش، ذہین اور ہمیشہ زندہ دل تھے۔ سب سے بڑھ کر وہ ایک غیر معمولی والد تھے۔

مزید پڑھیں: امریکی اداکارہ جینیفر اینسٹن کا انسٹاگرام پر نئے رشتے کا اعلان، نئی محبت کون ہے؟

پیج پر مزید بتایا گیا کہ اس فنڈ کا مقصد جیمی اور بچوں کی مدد کرنا ہے تاکہ وہ اس ناقابل یقین نقصان کے بعد زندگی کو بہتر طریقے سے گزار سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف مشترکہ کارروائی میں کتنے امریکی فوجی حصہ لے رہے ہیں؟

سونے کے خریداروں کے لیے بڑی خوشخبری، آج قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

ٹی20 ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل: جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ مین سے کون اپنا ریکارڈ برقرار رکھ پائے گا؟

جاوید مہانڈری پولیس اہلکار کی فائرنگ سے قتل: ’قاتل کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے‘

فرنس آئل پر کاربن لیوی معطلی کے لیے حکومت کا آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا امکان

ویڈیو

“قسطوں پر لیے گئے موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگا نہیں رہے، پولیس چالان کرتی جا رہی ہے”

سوری کافی نہیں، سچی معافی کا صحیح طریقہ سیکھیں

فیلڈ مارشل اور شہباز شریف کی ایران امریکا مذاکرات کی کوشش، ٹرمپ کا دنیا کو دھوکا، پاکستان کے افغانستان پر فضائی حملے

کالم / تجزیہ

پاکستان کی طالبان مخالف پالیسی، امر اللہ صالح بھی تعریف پر مجبور

سعودی عرب اور ذمہ دار علاقائی سیاست

یہ دنیا اب ٹرمپ کی دنیا ہے