سشانت سنگھ کا قاتل کون ہے؟ اداکار کی بہن کا نیا انکشاف

جمعہ 31 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی بہن شویتا سنگھ نے اپنے بھائی کی موت کے حوالے سے ایک نیا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بھائی کا قتل کیا گیا تھا، اور یہ انکشاف دو نفسیاتی ماہرین نے کیا ہے جن میں سے ایک کا تعلق امریکا جبکہ دوسرے کا ممبئی سے ہے۔

جون 2020 میں سشانت کی موت نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا، جس کے بعد میڈیا میں شدید ہنگامہ برپا ہوا اور ممبئی پولیس، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)، نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) اور سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) سمیت کئی ایجنسیوں نے تحقیقات کیں۔ اگرچہ ان تمام ایجنسیوں نے اپنی رپورٹس میں کسی قسم کے فاؤل پلے (بدنیتی یا قتل) کے شواہد نہیں پائے، تاہم شویتا کے حالیہ بیانات ظاہر کرتے ہیں کہ وہ اب بھی ان نتائج پر سوال اٹھا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سشانت سنگھ راجپوت کا قتل ہوا تھا، گواہ بول پڑا

شویتا نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ سشانت کی موت کے فوراً بعد ایک امریکی نفسیاتی ماہر نے ان سے ایک خاندانی جان پہچان کے ذریعے رابطہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک امریکی نفسیاتی ماہر نے، جو ایک خاندانی دوست کے ذریعے ان سے رابطے میں آئی تھیں، بتایا کہ ’سشانت کا قتل کیا گیا ہے، دو افراد آئے تھے‘۔

ان کے مطابق، چند دن بعد ممبئی سے تعلق رکھنے والی ایک اور ماہر نفسیات نے بھی یہی بات کہی۔ شویتا نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’دونوں خواتین ایک دوسرے کو نہیں جانتی تھیں، نہ ہی انہیں ہمارے خاندان کے بارے میں کچھ علم تھا، لیکن دونوں نے ایک ہی بات کہی کہ دو افراد نے سشانت کو قتل کیا‘۔

یہ بھی پڑھیں: مشہور بھارتی اداکارہ کینسر میں مبتلا ہوکر انتقال کرگئیں

واضح رہے کہ سشانت کے اہلِ خانہ نے سی بی آئی کی رپورٹ کو ’ناقص اور ادھوری‘ قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا تھا۔ ان کے خاندانی وکیل ایڈووکیٹ ورن سنگھ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ ’یہ رپورٹ صرف آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش ہے۔ اگر سی بی آئی سنجیدگی سے سچ سامنے لانا چاہتی تو وہ تمام شواہد، چیٹس، گواہوں کے بیانات اور میڈیکل ریکارڈز عدالت میں پیش کرتی۔ ہم اس کلوزر رپورٹ کے خلاف احتجاجی درخواست (پروٹیسٹ پٹیشن) دائر کریں گے‘۔

اس سے قبل آنجہانی اداکار کی نعش کا پوسٹ مارٹم کرنے والے ایک عینی شاہد نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ سشانت سنگھ راجپوت کو قتل کیا گیا تھا اور انہوں نے خود کشی نہیں کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی کے کزن کا بےرحمی سے قتل، ملزمان گرفتار

روپ کمار کے مطابق جب ہم پوسٹ مارٹم شروع کیا تو معلوم ہوا کہ وہ اداکار کی نعش تھی، جسم پر کئی نشانات تھے جن میں سے دو تین نشانات گردن پربھی تھے۔ ان کے مطابق ’میں نے اپنے سینئرز کو بتایا بھی تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ خودکشی کا کیس نہیں بلکہ قتل کا معاملہ ہے‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کو ترک ریاستوں کی تنظیم ‘او ٹی ایس’ کا مکمل رکن بنایا جائے، ترک رکن پارلیمنٹ علی شاہین کا مطالبہ

ایران امریکا مذاکرات دوسرا دور: سیرینا ہوٹل میں انتظامات میں خاص کیا بات ہے؟

میانمار اسمگلنگ کی کوشش ناکام، بنگلہ دیش نیوی نے 11 افراد کو سیمنٹ سے بھری کشتی سمیت گرفتار کرلیا

پاکستان کی مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے دوران فعال سفارت کاری بنگلہ دیش کے لیے مثال قرار

شاہراہ فیصل پر بینرز: فاطمہ جناح اور فریال تالپور کو ’نظریاتی بہنیں‘ قرار دینے پر ہنگامہ

ویڈیو

لائیوپاکستان کی ایران، امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کو کامیاب بنانے کے لیے کوششیں جاری

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

کالم / تجزیہ

ایک اور گیارہ سے نو دو گیارہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟