سیاسی جماعتوں میں جمہوریت نہیں: حافظ نعیم الرحمان کا 15 جنوری سے عوامی ریفرنڈم شروع کرنے کا اعلان

پیر 22 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ جماعت 15 جنوری سے عوامی ریفرنڈم کا آغاز کرے گی۔

لاہور منصورہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی سیاسی جماعتوں میں جمہوریت نہیں پائی جاتی اور ایک ہی خاندان کے افراد مسلط رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: اپوزیشن اتحاد کے وفد کی جماعت اسلامی کے اسلام آباد مرکز آمد، قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ مولانا مودودی نے جہاد کے تصور کے ساتھ ایک منظم جماعت کی بنیاد رکھ کر ایک تاریخی کارنامہ انجام دیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صرف نظریہ ہی کافی نہیں، بلکہ ایک منظم جماعت کی عملی اہمیت بھی اتنی ہی ضروری ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ 40 سال تک جدوجہد کرنے والے کارکنان کو جماعتوں میں مناسب مقام نہیں دیا جاتا، اور مشکل وقت آنے پر لوگ پرانے ناموں کو یاد کر لیتے ہیں۔

پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ غیر جمہوری رویوں کے خلاف حکومت کا اپنا ریکارڈ موجود ہے۔

انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ پہلے سعد رفیق کا فارم 47 سامنے آتا، لیکن انہوں نے فارم 45 پر ہی شکست کا اعلان کر دیا، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ بڑے ہوں یا چھوٹے، سب ہی فارم 47 والے ہیں۔

تعلیمی پالیسی پر بات کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پہلے سرکاری اسکولوں کا بیڑاغرق کیا گیا اور بعد ازاں انہیں آؤٹ سورس کر دیا گیا، جو ایک ناکام حکمت عملی کی علامت ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں ٹریفک حادثات، جماعت اسلامی کا شہر بھر میں احتجاجی دھرنوں کا اعلان

انہوں نے بنگلہ دیش کی مثال دیتے ہوئے کہاکہ وہاں جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو پھانسیوں کا سامنا کرنا پڑا، لیکن جماعت نے صبر، استقامت اور جمہوری جدوجہد کا راستہ نہیں چھوڑا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ مولانا مودودی کی فکر آج بھی رہنمائی فراہم کرتی ہے اور موجودہ حالات میں اسی فکر کے ساتھ منظم جدوجہد کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لیویز فورس کو قانونی طور پر بلوچستان پولیس میں ضم کردیا گیا، سرفراز بگٹی

مجھے اتفاق ہے کہ سب ختم ہو چلا ہے

سپر ٹیکس کیسز: ایف بی آر کو تحریری جواب جمع کرانے کے لیے کل تک کی مہلت

بنگلہ دیش: اسلامی جماعتوں کا انتخابی اتحاد سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بحران کا شکار

صبح 6 بجے ای میل نے ادارے کو پریشان کردیا، ملازم کو بلاکر معافی مانگ لی

ویڈیو

لائیوخیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول فراہم، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

ٹی20 سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا پہنچ گئی، شاندار روایتی استقبال

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟