حکومت نے ایک اور عام تعطیل کا اعلان کردیا

پیر 22 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم پاکستان بینظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر 27 دسمبر کو صوبہ سندھ میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 27 دسمبر کو تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ بینظیر بھٹو شہید کو 27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی کے لیاقت باغ گولیاں مار کر شہید کردیا گیا تھا۔

بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر سندھ میں ہر سال عام تعطیل ہوتی ہے، اور ملک بھر میں ان کی برسی عقیدت و احترام سے منائی جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp