لاہور میں فضائی معیار میں بہتری، اے کیو آئی 160 پر مستحکم، اسموگ کنٹرول پلان مؤثر

منگل 23 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں فضائی معیار میں بتدریج بہتری برقرار ہے اور دسمبر کے آخری ایام میں شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 160 ریکارڈ کیا گیا، جس سے اسموگ کی مجموعی صورتحال میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں اسموگ کنٹرول پلان مؤثر انداز میں جاری ہے، جس کے تحت آلودگی پھیلانے والے صنعتی یونٹس، اینٹوں کے بھٹوں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: لاہور میں رواں مہینے فضائی معیار میں 30 فیصد بہتری ہوئی، رپورٹ

محکمہ ماحولیات اور ایئر پالیوشن اتھارٹی (EPA) کی 24 گھنٹے نگرانی اور جدید مانیٹرنگ سسٹمز کے ذریعے فضائی معیار پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور فوری ایکشن لیا جا رہا ہے۔ اے کیو آئی میں بہتری حکومتی پالیسیوں، ادارہ جاتی ہم آہنگی اور عوامی ذمہ داری کا واضح ثبوت ہے، اور حکومت اسموگ کے مستقل حل کے لیے پرعزم ہے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے ماحول دوست ٹرانسپورٹ، گرین ٹیکنالوجی اور شہری ماحولیاتی منصوبوں پر عملدرآمد میں تیزی آئی ہے۔ فضائی معیار میں بہتری کے باوجود شہریوں کو احتیاطی تدابیر جاری رکھنے، ماسک استعمال کرنے اور غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ بچوں، بزرگوں اور سانس و دل کے مریضوں کے لیے گھروں کے اندر مناسب ہوا داری اور صحت بخش طرزِ زندگی اپنانے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ملک میں انفلوئنزا کی نئی قسم کی نشاندہی، ویکسین دستیاب نہ ہونے کا انکشاف

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے لاہور میں اسموگ کنٹرول کی سمت مثبت پیشرفت ہوئی ہے، اور آئندہ دنوں میں فضائی معیار میں مزید بہتری کی توقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عاطف اسلم، راحت فتح علی اور عابدہ پروین شادیوں میں پرفارمنس کے کتنے کروڑ لیتے ہیں؟

اسلام آباد میں درختوں کی کٹائی پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا سخت ردعمل

بنگلہ دیش: فوجی تحویل میں بی این پی کارکن ہلاک، اعلیٰ سطحی انکوائری کا حکم

عامر خان خود کو دیکھ کر ہنس پڑے، سنیل گروور کی پرفیکٹ نقل پر اداکار تالیاں بجاتے رہ گئے

ایم ایل ون منصوبہ: کراچی پورٹ سے تعمیراتی کام جولائی میں شروع ہونے کا امکان

ویڈیو

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے’

اسلام آباد کی سردی میں سوپ کے لیے لمبی قطاریں، اس میں خاص کیا ہے؟

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کالم / تجزیہ

امریکی یلغار: تصویر کے 3 رخ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے